پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے متعلق سب سے مشہور افواہ کونسی سنی؟ اس سوال کا جواب انہوں نے خود بتا دیا۔

حال ہی میں ڈان امیجز کو انٹرویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے مختلف سوالوں کے دلچسپ جواب دیے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ان کی والدہ اور سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو انہیں مشورہ دیتی ہیں کہ آج کا کام کل پر کبھی مت چھوڑنا۔

میزبان نے پوچھا کہ سیاستدان نہ ہوتے تو کیا ہوتے؟ اس پر بلاول نے کہا کہ آپ کی طرح میڈیا میں کام کررہا ہوتا۔

انہوں نے ایک اور سوال کا جواب دیا کہ ان کا پسندیدہ گانا سب سے پسندیدہ گانا پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کا ترانہ ’دلا تیر بجا‘ ہے۔

پسندیدہ کار کے سوال پر انہوں نے یہ بتایا کہ ’مجھے پاکستان میں اپنی گاڑی خود ڈرائیو کرنے کا موقع نہیں مل پاتا، موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہم سب کو الیکٹرک گاڑیاں استعمال کرنی چاہیے۔‘

سب سے پسندیدہ جگہ کے سوال پر بلاول بھٹو نے کہا کہ ’میری سب سے پسندیدہ جگہ کراچی واپس آنا ہے، میں پوری دنیا اور ملک گھوم چکا ہوں لیکن جو سکون کراچی ائیرپورٹ پر جہاز سے اترتے ہوئے ملتا ہے وہ کہیں نہیں ملتا،‘

الیکشن جلسوں اور اجلاس کے دوران کپڑوں کی چوائس سے متعلق سوال پر انہوں نے بتایا کہ ’کپڑوں کی چوائس پر کوئی مدد نہیں کرتا میری الماری میں ایک رنگ کے بہت ساری شلوار قمیضیں ہیں اور انہی میں سے اٹھا کر پہن لیتا ہوں۔‘

میزبان نے مزید سوال پوچھا کہ اپنے متعلق سب سے مشہور افواہ کونسی سنی؟ جس پر چیئرمین پیلزپارٹی بلاول بھٹو نے جواب دیا کہ ’حال ہی میں افوا سنی ہے کہ میری فیملی کے آپس میں جھگڑے چل رہے ہیں، اس افواہ میں کوئی سچائی نہیں ہے ہم ہمیشہ ساتھ رہتے ہیں اور ساتھ رہیں گے۔‘

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں