بلوچستان کی 2 سیاسی جماعتوں نے 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کو ملکی تاریخ کے بدترین انتخابات قرار دیا ہے اور مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی (پی کے این اے پی) کے چیئرمین خوشحال خان کاکڑ اور جمہوری وطن پارٹی (جے ڈبلیو پی) کے صدر نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے گزشتہ روز علیحدہ علیحدہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ان کی جماعتیں ’دھاندلی زدہ‘ انتخابات کے خلاف پرامن احتجاج کریں گی۔

خوشحال خان کاکڑ نے دھاندلی میں ملوث افراد کو بے نقاب کرنے کا عہد کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اگر دھاندلی زدہ نتائج 2 روز میں درست نہ کیے گئے تو آج سے کوئٹہ سے کراچی، ڈیرہ اسمعٰیل خان، ڈیرہ غازی خان، چمن اور دیگر شہروں کو جانے والی شاہراہوں کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا جائے گا۔

انہوں نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے ایم اے پی)کے چیئرمین محمود خان اچکزئی سمیت تمام بلوچ، پشتون اور ہزارہ قوم پرست پارٹی کے رہنماؤں سے اپیل کی کہ وہ مبینہ دھاندلی کے خلاف شروع کی گئی تحریک میں پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کا ساتھ دیں۔

تبصرے (0) بند ہیں