مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ عبد الخالق اچکزئی بلامقابلہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی جبکہ پیپلزپارٹی کی غزالہ گولہ بلامقابلہ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئی ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر حلف اٹھائیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان اسمبلی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا تھا، جس میں نو منتخب اراکین نے حلف اٹھایا تھا۔

اجلاس میں زمرک خان اچکزئی سمیت 58 اراکین نے شرکت کی۔

اجلاس میں قیام امن کے دوران شہید ہونے والے سیکورٹی اہلکاروں اور شہریوں کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔

اسمبلی اجلاس میں مجموی طور پر 65 میں سے 58 نومنتخب اراکین نے رکن اسمبلی کا حلف لیا۔

تین حلقوں پر نوٹی فکیشن جاری نہ ہونے کے سبب انتخاب کا عمل مکمل نہیں ہوا تھا۔

ایک حلقہ پر سردار اختر مینگل کی جانب سے قومی اسمبلی نشست پر حلف لینے کے خالی ہے، جبکہ میر صادق سنجرانی اور جام کمال کوئٹہ میں موجود نہ ہونے کے باعث حلف نہیں لے سکے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں