متحدہ قومی مومنٹ پاکستان نے وفاقی کابینہ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ ایم کیو ایم پاکستان وزیراعظم، اسپیکر قومی اسمبلی کو منتخب کرانےکے لیے (ن) لیگ کو ووٹ دےگی۔

ایم کیو ایم قیادت کے ذرائع نے کہا کہ ایسی وزارت نہیں لے سکتےجس سےعوامی مسائل حل نہ ہوں، ایم کیو ایم کی قیادت نے وفاقی کابینہ کاحصہ نہ بننے سے متعلق فیصلے سے (ن) لیگ کوآگاہ کردیا ہے۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن) نے مرکز میں ایم کیو ایم پاکستان کو وفاقی وزارتوں کی پیشکش کی تھی۔

ایم کیو ایم قیادت کے ذرائع نے بتایا کہ ہم بلدیاتی اداروں کومالی و انتظامی خودمختاری دینے کے لیےآئینی ترمیم پرسپورٹ چاہتے ہیں، مضبوط بااختیار مالی خودمختار بلدیاتی اداروں سے 18ویں ترمیم کومزید تقویت ملےگی۔

تبصرے (0) بند ہیں