نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس آج طلب کرلیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج شام ساڑھے 5 بجے ہوگا۔

2 گھنٹے طویل اجلاس میں وزیراعظم حکومت کی ترجیحات سے متعلق پالیسی بیان جاری کریں گے۔

وزیراعظم وفاقی کابینہ سے خطاب بھی کریں گے جوکہ سرکاری ٹی وی چینل (پی ٹی وی) پر برایراست نشر کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ میں تقرر کے لیے صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو نام تجویز کردیے ہیں۔

وزیراعظم نے 13 اراکین کے بطور وفاقی وزیر تقرر کی تجویز دی ہے، نئی وفاقی کابینہ آج سہ پہر ایوانِ صدر میں حلف اٹھائے گی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں