لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے رنگ روڑ منصوبے کی توسیع کی منظوری میں مبینہ بدعنوانی کے مقدمہ میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی کی اہلیہ قیصرہ الہی سمیت دیگر کی ضمانت میں 22 مارچ تک توسیع کردی۔

اینٹی کرپشن عدالت کے جج صفدر علی بھٹی نے عبوری ضمانتوں پر سماعت کی، قیصرہ الہی، راسخ الہی اور زارا الہی نے پیش ہوکر حاضری مکمل کرائی۔

تفتیشی افسر نے عدالت میں بیان دیا کہ ملزمان شامل تفتیش نہیں ہوئے، جس پر ملزمان کے وکیل نے بتایا کہ شامل تفتیش ہونے گئے تھے، مگر ہمیں شامل تفتیش نہیں کیا گیا۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو ہدایت دی کہ آپ تمام ملزمان کو ابھی شامل تفتیش کریں۔

عدالتی حکم پر ملزمان کے وکلا نے تحریری شکل میں بیان تفتیشی افسر کو جمع کروا دیا۔

عدالت نے ملزمان کی ضمانتوں میں 22 مارچ تک توسیع کردی اور آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے مکمل رپورٹ طلب کرلی۔

تبصرے (0) بند ہیں