• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:29pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:54pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:57pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:29pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:54pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:57pm

خربوزہ کھانے کے صحت پر حیرت انگیز فوائد جو آپ شاید نہیں جانتے!

شائع March 16, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

ماہِ رمضان میں مارکیٹ میں شیریں اور فرحت بخش پھل خربوزہ بھی نظر آنے لگا ہے جو مٹھاس سے بھرپور اور جس میں صحت کے ہزاروں فائدے موجود ہیں۔

دنیا میں خربوزے کی متعدد اقسام پائی جاتی ہیں جس کی ہر قسم مفید ہے، اس خوش ذائقہ پھل سے بچے بڑے اور بوڑھے افراد سب ہی لطف اندوز ہوتے ہیں۔

طبی ماہرین کی جانب سے گرم موسم کے دوران خربوزہ کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے کیوں کہ یہ گرمی کی شدت سے بچاتا ہے اور پانی کی کمی کو بھی پورا کرتا ہے۔

غذائی ماہرین کے مطابق خربوزہ کی 100 گرام مقدار میں 32 کیلوریز پائی جاتی ہیں جبکہ اس پھل میں پائے جانے والے وٹامنز اور منرلز کے لحاظ سے فیٹ صفر فیصد، کولیسٹرول0 فیصد، سوڈیم 16 ملی گرام، کاربوہائیڈریٹس 8 گرام، فائبر 3 فیصد ، پروٹین 1 فیصد، وٹامن اے 67 فیصد، وٹامن سی 61 فیصد ، وٹامن بی 6 5 فیصد اور میگنیشیم 3 فیصد اور پانی 95.2 گرام پایا جاتا ہے۔

خربوزہ اگر پھیکا نکل آئے تو کیا کریں؟

خربوزہ خریدتے ہوئے یہ اندازہ لگانا مشکل ہوتا ہے کہ یہ پھل اندر سے میٹھا ہے یا پھیکا، اگر خربوزہ پھیکا نکل آئے تو لوگ اس کے اوپر چینی ڈال کر کھاتے ہیں۔

پھیکے خربوزے کے اوپر چینی ڈال کر کھانا غلط طریقہ ہے۔ بہترین طریقہ یہ ہے کہ پھیکے خربوزے کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرکے اسے بلینڈر میں ڈال دیں پھر اس میں 2 سے 3 کجھور، اور دھنیا ڈال دیں اور اچھی طرح بلینڈ کرلیں۔

مزیدار میٹھے خربوزے کا جوس آپ انجوائے کرسکتے ہیں۔

تاہم اس کے علاوہ خربوزے کے کیا فوائد ہیں آئیے جانتے ہیں:

پیاس کی شدت میں کمی

روزے میں پانی کے احساس کو کم کرنے کے لیے خربوزہ بہترین پھل ہے۔

اس میں موجود پانی کی وافر مقدار ٹھنڈک کااحساس دیتی اور پیاس کی شدت میں کمی لاتی ہے یہی وجہ ہے کہ اسے سینے کی جلن دور کرنے اور گردوں کی قدرتی طور پر صفائی کے لیے بھی مفید مانا جاتا ہے۔

خربوزے کی جوسی مٹھاس پیاس کا احساس ختم کردیتی ہے۔

ڈائٹنگ کرنے والوں کے لیے بہترین اسنیک

یہ پھل ڈائٹنگ کرنے والوں کے لیے ایک بہترین اسنیک ثابت ہوسکتا ہے۔

اس میں موجود رسیلا میٹھا ذائقہ ہائی کیلوریز والے اسنیکس اور ڈیزرٹ کا ایک بہترین متبادل ہے۔

ہیٹ ویو سے بچاؤ

خربوزے کا استعمال انسانی جسم کو غذائیت اور پانی کی مقدار فراہم کر کے ہیٹ ویو کے مضر اثرات سے بچاتا ہے اور انسان شدید گرمی میں بھی خود کو توانا اور تروتازہ محسوس کرتا ہے ۔

بالوں کی نشوونما میں مددگار

چونکہ خربوزے وٹامن اے سے بھرپور ہوتے ہیں تو یہ بالوں کی نشوونما کے لیے بھی فائدہ مند ہوتے ہیں۔

وٹامن اے صحت مند بالوں کی نشوونما کے لیے ضروری جز ہے، وٹامن اے سے سیبم کی پروڈکشن بڑھتی ہے جس کے نتیجے میں بال صحت مند اور ان میں نمی برقرار رہتی ہے۔

نظام ہاضمہ کے مسائل دور کرے

خربوزے میں غذائی فائبر کی مناسب مقدار ہوتی ہے، غذائی فائبر قبض کو دور رکھنے کے ساتھ آنتوں کے افعال کو حرکت میں لانے کے لیے ضروری ہے۔

قبض کے اکثر شکار رہنے والے افراد کو اس پھل کو ضرور آزمانا چاہیے۔

کارٹون

کارٹون : 13 اکتوبر 2024
کارٹون : 12 اکتوبر 2024