لاہور ہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کی اہلیہ تحریم الہی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

پراسکیوشن کی راسخ، تحریم الہی سمیت دیگرکی ضمانتیں خارج کروانےکی درخواست پر سماعت جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے کی۔

لاہور ہائیکورٹ نےایف آئی اے منی لانڈرنگ کے کیس میں مونس الہی کی اہلیہ تحریم الہی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے اور سماعت عید کی چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کردی۔

پراسکیوشن نے عبوری ضمانتیں منظور کرنے کے اقدام کو ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ 27 فروری کو لاہور ہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں مونس الہٰی کی اہلیہ تحریم الہی سمیت دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے اور سماعت 18 مارچ تک ملتوی کی تھی۔

عدالت نے شریک ملزمہ سائرہ انور کے بھی قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے

یاد رہے کہ لاہور کی سیشن عدالت نے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کی اہلیہ تحریم الہٰی اور دیگر 2 ملزمان کی عبوری ضمانت منظور تھی۔

مونس الہیٰ کی اہلیہ تحریم الہیٰ کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج ہوا تھا، مقدمے میں راسخ الہٰی اور اہلیہ زارا الہٰی کو بھی نامزد کیا گیا تھا۔

سابق وفاقی وزیر کی اہلیہ تحریم الہیٰ پر 3 کروڑ 3 لاکھ روپے منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں