کراچی تجاوزات کیس سماعت کیلئے مقرر، وزیر اعلیٰ سندھ، دیگر کو نوٹس جاری

23 اپريل 2024
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نےکراچی تجاوزات کیس سماعت کے لیے مقررکردیا—فائل فوٹو:ڈان
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نےکراچی تجاوزات کیس سماعت کے لیے مقررکردیا—فائل فوٹو:ڈان

سریم کورٹ کراچی رجسٹری میں تجاوزات کیس کی سماعت جمعرات کو ہوگی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نےکراچی تجاوزات کیس سماعت کے لیے مقررکردیا۔

سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ سندھ، ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ کو نوٹس جاری کردیے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے وفاقی حکومت اور چیف سیکریٹری سندھ کو بھی نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔

سپریم کورٹ نے شہر بھر میں تجاوزات کے خاتمے سے متعلق رپورٹ طلب کرلی، عدالت عظمیٰ نے رفاہی پلاٹوں سےقبضہ ختم کرانے سے متعلق بھی رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں چوہدری خلیق الزماں روڈ کی کمرشلائزیشن کے خلاف درخواست پر سپریم کورٹ نے ماسٹر پلان ڈپارٹمنٹ کے ایم سی اور کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے روڈ کی کمرشلائزیشن سے متعلق ریکارڈ طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیے تھے کہ کراچی میں کیا کیا غیر قانونی ہورہا ہے، ہمیں بھی سب پتا ہے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کراچی رجسٹری میں چوہدری خلیق الزماں روڈ کی کمرشلائزیشن کے خلاف درخواست کی سماعت کرتے ہوئے ماسٹر پلان ڈپارٹمنٹ کے ایم سی اور کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے روڈ کی کمرشلائزیشن سے متعلق ریکارڈ طلب کرلیا، بلڈر سے بھی کمرشلائزیشن کی مد میں ادائیگیوں کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی تھی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں