ایک ہفتے کے دوران غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 9 کروڑ 32 لاکھ ڈالر کی کمی ہوگئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اس کمی کے بعد زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 13 ارب 28 کروڑ 5 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔

کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 29 کروڑ 93 لاکھ ڈالر اور مرکزی بینک کے پاس 7 ارب 98 کروڑ 12 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق موجود ذخائر میں بیرونی قرضوں کی ادائیگی کی وجہ سے 7 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں