وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کیپٹیل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو لینڈ ریکارڈ 6 ماہ میں ڈیجیٹلائز کرنے کا ٹاسک دے دیا۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور اجلاس کی صدارت کی۔

محسن نقوی نے رقم کی ادائیگی کے باوجود پلاٹ حاصل نہ کرسکنے والوں کو قبضہ دینے کا حکم دیا۔

وزیر داخلہ نے کئی دہائیوں سے غیرفعال سیکٹرز کو فوری ڈیولپ کرنے کی بھی ہدایت جاری کی۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سی ڈی اے میں ون ونڈو سسٹم بنے گا، انھوں نے دارالحکومت کو خوبصورت بنانے کا پلان بھی طلب کرلیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں