فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

کوئٹہ: پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں آج منگل کے روز بلوچ کانسٹیبلری کے ایک قافلے کو دستی بم حملے کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہوگئے۔

بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی جب کوئٹہ کے علاقے مستونگ روڈ پر جارہی تھی تو اس وقت نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اس پر دستی بم سے حملہ کیا۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق واقعہ میں بلوچستان کانسٹیبلری کے پانچ اہلکار سمیت چھ عام شہری زخمی ہوئے جن میں تین بچے بھی شامل ہیں۔

زخمیوں کو فوری طور پر سی ایم ایچ اور سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن اور واقعہ کی تفتیش شروع کردی گئی۔

تبصرے (0) بند ہیں