تیونس کے حزب اختلاف کے اہم رہنما چوکڑی بلیڈ۔ اے ایف پی فوٹو۔
تیونس کے حزب اختلاف کے اہم رہنما چوکڑی بلیڈ۔ اے ایف پی فوٹو۔

تیونس: تیونس میں بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے حزب اختلاف کے اہم رہنما چوکڑی بلیڈ کو بدھ کے روز اس وقت گولیوں کو نشانہ بناکر ہلاک کردیا گیا جب وہ اپنے گھر سے نکل رہے تھے جبکہ انکے اہل خانہ نے قتل کا الزام تیونس کی حکمران جمات انہدا پر عائد کردیا ہے۔

بلیڈ حزب اختلاف کی جماعت ڈیموکریٹک پیٹریوٹ پارٹی کے سربراہ تھے اور تیونس کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے تھے۔

قتل کیے جانے والے رہنما کے بھائی عبدالماجد بلیڈ کا کہنا ہے کہ انکے بھائی کو انہدا کے رہنما راچھید غنوچی نے قتل کیا ہے۔

حزب اختلاف کے رہنما کی بیوی نے ایک ریڈیو انٹرویو کے دوران بتایا ہے کہ انکے شوہر کو واقعے کے دوران دو گولیاں لگیں۔

بلیڈ کی جماعت حکومت مخالف بننے والے جماعتوں کے اتحاد میں شامل ہے۔

متعدد حزب اختلاف کی جماعتوں اور ٹریڈ یونینوں نے حکمران جماعت پر انکے خلاف حملوں کی منصوبہ بندی کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں