پاکستانی فلم 'ارتھ ٹو' کا پہلا پوسٹر جاری

اپ ڈیٹ 28 مئ 2014
لولی وڈ فلم 'ارتھ ٹو' کی مرکزی کاسٹ میں شان شاہد، ہمایوں سعید، عمیمہ ملک اور عظمیٰ حسن شامل ہیں۔- فائل فوٹو
لولی وڈ فلم 'ارتھ ٹو' کی مرکزی کاسٹ میں شان شاہد، ہمایوں سعید، عمیمہ ملک اور عظمیٰ حسن شامل ہیں۔- فائل فوٹو

پاکستانی فلم 'ارتھ ٹو' جو ہندوستانی فلم 'ارتھ' کا ریمیک ہے کا پہلا پوسٹر جاری ہوگیا۔

فلم کی اہم کاسٹ میں اداکار شان شاہد، ہمایوں سعید، اداکارہ عمیمہ ملک اور عظمیٰ حسن شامل ہیں۔

فلم کی ہدایات اداکار شان شاہد دے رہے ہیں جبکہ پروڈیوسر فرحاد ہمایوں ہوں گے۔

فلم کے پہلے پوسٹر کی لانچنگ تقریب کے موقع پر اداکار شان نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان ہندوستان کی نئی حکومت سے چاہتا ہے کہ وہ اپنی ثقافتی پالیسیوں پر نظرِ ثانی کرے۔

یہ پاکستان اور ہندوستان کے اتحاد کی پہلی فلم ہے، انہوں نے ہندوستان کی وزیرِ ثقافت سے درخواست کی کہ اس فلم کے پوسٹر کو ہندوستان میں پاک انڈیا کے مشترکہ تعاون سے بنائی جانے والی فلم کے طور پر لانچ کریں۔

تاکہ کہ ہندوستان میں اسے سینما گھروں میں ریلیز کرنے کی اجازت مل سکے یہ فلم دونوں ملکوں کے درمیان امن کا پیغام ہے۔

شان نے کہا کہ مہیش بھٹ سے وہ مل چکے ہیں وہ انہتائی نفیس انسان ہیں انہوں نے ان کی کاوش کو سراہا ہے اور ان کی فلم بنانے پر بہت حوصلہ افزائی کی ہے۔

فلم کا میوزک رواں سال اگست میں لانچ ہوگا جبکہ فلم آئندہ سال سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں