کراچی : پاکستانی حکام نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے سابق کپتان سلیم ملک پر 2000ء سے تاحیات کرکٹ کھیلنے کی پابندی کے حوالے سے رائے مانگ لی ہے۔

سلیم ملک کے نجم سیٹھی سے رابطے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے آئی سی سی سے رابطہ کیا ہے، سلیم ملک نے اپریل میں میں چیئرمین پی سی بی سے رابطہ کیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ ان پر کرکٹ کھیلے کی تاحیات پابندی کو سیشن کورٹ نے 2008 میں خلاف ضابطہ قرار دیا تھا۔

پاکستان کے 51سالہ سابق کپتان نے چیئرمین پی سی بی سے مطالبہ کیا تھا کہ بورڈ اس معاملے کو آئی سی سی سے کلیئر کرے۔

دوسری جانب کرکٹ بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ ہم نے آئی سی سی کو سلیم ملک کی جانب سے ملنے والی دستاویزات فراہم کر دی ہیں اور اسی کی روشنی میں کونسل سے رہنمائی مانگی ہے کہ بورڈ اس معاملے پر کیا کرے۔ پاکستان کی جانب سے 103 ٹیسٹ اور 283 ایک روزہ میچ کھیلنے والے سلیم ملک پہلے کرکٹر ہیں جن پر میچ فکسنگ کے الزامات ثابت ہونے پر تاحیات پابندی عائد کی گئی تھی، ان پر آسٹریلیا کے خلاف 94-1995 میں ٹیسٹ میچ ہارنے کے لیے پیسہ لینے کا الزام ہے۔

اس حوالے سے سلیم ملک کا کہنا تھا کہ میں نے 19 سال پاکستان کے لیے کرکٹ کھیلی ہے مجھے گزشتہ 14 ازیت ناک سال کوئی نہیں لوٹا سکتا مگر میں چاہتا ہوں کہ پی سی بی اور آئی سی سی عدالتی فیصلے کو دیکھ لیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

shahbaz Jul 09, 2014 01:34am
Good