متحدہ اور پیپلزپارٹی حکومت سے ’کچھ قربانی‘ کی متقاضی

27 اگست 2014
فوٹو بشکریہ ایم کیو ایم ویب سائٹ—۔
فوٹو بشکریہ ایم کیو ایم ویب سائٹ—۔

اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے ملک میں جاری سیاسی بحران کا بوجھ حکومت پر ڈالتے ہوئے ’کچھ قربانی‘ دینے کا مشورہ دیا ہے۔

قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر اور مرکزی رہنما فاروق ستار نے گزشتہ دو دنوں کے درمیان پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) سمیت مختلف سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتوں کے دوران کہا کہ ’کسی سیاسی ایکشن کی کوئی گنجائش نہیں، بلکہ حکومت کو بڑے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کچھ قربانی دے دینی چاہیٔے‘۔

ایم کیو ایم کے وفد کی پیر کو پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔

جبکہ پی اے ٹی کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے بھی ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے ملاقات کی۔

اپو زیشن لیڈر سید خورشید شاہ کی رہائشگاہ پر ہونے والی ملاقات کے بعد ڈان سے بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار نے کہا کہ ’حکومت کوچاہیٔے کہ وہ انا کو ایک طرف رکھ کر موجودہ سیاسی بحران کے حل کی جانب بڑھے‘۔

کسی وضاحت کیے بغیر ایم کیو ایم رینما کا کہنا تھا کہ حکومت کو ’کچھ قربانی’ دے دینی چاہیٔے۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ جمہوری نظام کو ڈی ریل ہونے سے بچانے کے لیے ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے بھی ایم کیو ایم کے نقطۂ نظر کی حمایت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ جمہوریت کو بچانے کے لیے حکومت کو قربانی دے دینی چاہیٔے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کسی جماعت کی حمایت نہیں کر رہی ہے اور وہ صرف آئین کی بالادستی اور جمہوری نظام کے تسلسل پر یقین رکھتی ہے۔

خورشید شاہ نے عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری سے بھی درخواست کی کہ وہ کچھ لچک کا مظاہرہ کریں۔

دوسری جانب جماعت اسلامی کی جانب سے بھی حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مابین ثالث کا کردار ادا کیا جارہا ہے۔

جماعت اسلامی کے ترجمان کے مطابق امیر جماعت اسلامی مولانا سراج الحق کی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین سے ملاقاتیں ہوئی ہیں، جن میں موجودہ سیاسی بحران کے خاتمے کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

umer Aug 27, 2014 11:03am
hakoomat he q qurbani day 6 main sa 5 mutlaabat tu govt maan chuki ha ab pti ko b apny ap ko kuch narmi dekhna chahiy es ya awaam k laiy dharny or long marches ni hain bus apni anna zid or dmagi sakoon k laiy sub kuch ho rha ha ya na ho k niya pakistan banany k chakkar main purnay sa b hath dhoo bethy