• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 5:12pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 4:55pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 5:04pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 5:12pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 4:55pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 5:04pm

'دھرنا سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہو گئی'

شائع October 23, 2014
۔ — فائل فوٹو
۔ — فائل فوٹو

کوئٹہ: جمیعت علمائے اسلام - ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ دھرنوں کی سیاست ہمیشہ ہمیشہ کے لیے دفن ہو چکی۔

بدھ کو ایک میڈیا ورک شاپ سے خطاب میں فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے 'غیر ضروری' احتجاج سے ناصرف معیشت کو نقصان پہنچا بلکہ ملک میں غیر یقینی کی فضاء کو بڑھاوا ملا۔

انہوں نے بدھ کو اخبارات میں شائع ہونے والی ایک خبر کی ترید کی ، جس کے مطابق وزیر اعظم نے جے یو آئی- ف کو خیبر پختونخوا کے وزیر اعلٰی پرویز خٹک کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے سے روک دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم تحریک عدم اعتماد کے خیال سے متفق ہیں لیکن کے پی اسمبلی میں اپوزیشن گروپوں میں مشاورت کے بعد تحریک کو موخر کرنے کا فیصلہ کیا ۔

انہوں نے میڈیا کی آزادی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ صحافی صرف جمہوریت میں ہی کھل کر اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں کیونکہ آمریت اور بادشاہت میں میڈیا کی آزادی کا کوئی تصور نہیں۔

مولانا فضل کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا معاشرے کی بہتری کے لئے ایک اہم آوزار بن چکا ہے لیکن ساتھ ہی ساتھ اس کے منفی اثرات بھی ہیں کیونکہ اس کی وجہ سے نوجوان اسلامی اقدار سے دور ہو رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 31 مئی 2024
کارٹون : 30 مئی 2024