• KHI: Partly Cloudy 30.7°C
  • LHR: Cloudy 28.8°C
  • ISB: Clear 29.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 30.7°C
  • LHR: Cloudy 28.8°C
  • ISB: Clear 29.9°C

نئی ٹی 20 پلیئرز رینکنگ جاری، سوریا کمار پہلی پوزیشن پر براجمان

شائع اپ ڈیٹ
— فائل فوٹو / اے ایف پی
— فائل فوٹو / اے ایف پی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 شروع ہونے سے 3 روز قبل فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری پلیئرز رینکنگ میں بھارت کے جارح مزاج مڈل آرڈر بلے باز سوریا کمار نے پہلی پوزیشن سنبھالی ہوئی ہے۔

ریکنگ میں انگلینڈ کے بلے باز فل سالٹ کی دوسری پوزیشن اور قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا تیسرا نمبر ہے جب کہ کپتان بابر اعظم چوتھے نمبر پر براجمان ہیں۔

باؤلرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے اسپنر عادل رشید پہلے نمبر پر ہیں، قومی ٹیم کے دراز قد فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی بارہویں پوزیشن ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026