• KHI: Partly Cloudy 28.8°C
  • LHR: Sunny 27.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 26.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 28.8°C
  • LHR: Sunny 27.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 26.3°C

محکمہ موسمیات کی کراچی میں منگل، بدھ کو بارش کی پیش گوئی

شائع اپ ڈیٹ
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہری بجلی کے پول اور تاروں سے فاصلہ رکھیں — فائل فوٹو
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہری بجلی کے پول اور تاروں سے فاصلہ رکھیں — فائل فوٹو

محکمہ موسمیات نے کراچی میں 28 اور 29 مئی کو بارش کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں کمزور مغربی ہواؤں کے زیر اثر شہر میں منگل اور بدھ کو ہلکی بارش کا امکان ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں بارش کے ساتھ گرد آلود ہوائیں بھی چلیں گی اور یہ سلسلہ 29 مئی تک جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہری بجلی کے پول اور تاروں سے فاصلہ رکھیں جبکہ بل بورڈ اور درختوں سے بھی دور رہیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026