چوہدری سرور تحریک انصاف کا حصہ بن گئے

اپ ڈیٹ 10 فروری 2015
چوہدری محمد سرور ، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ہمراہ—۔ڈان نیوز اسکرین گریب
چوہدری محمد سرور ، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ہمراہ—۔ڈان نیوز اسکرین گریب
چوہدری محمد سرور—۔ڈان نیوز اسکریب گریب
چوہدری محمد سرور—۔ڈان نیوز اسکریب گریب

لاہور: پنجاب کے سابق گورنر چوہدری محمد سرور نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔

اسلام آباد میں تحریک انصاف کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد سرور نے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں نے انھیں تحریک انصاف میں شامل ہونےکا مشورہ دیا۔

انھوں نے ملک میں خرابی کی سب سے بڑی وجہ ناقص حکمت عملی کو قرار دیا۔

چوہدی سرور کا کہنا تھا کہ 68 سال بعد بھی ملک سے ناانصافی کا خاتمہ نہیں ہوا اور اب ہمیں لوگوں کو انصاف دلانے کے لیے جدوجہد کرنی ہے۔

گورنر پنجاب کے عہدے سے استعفیٰ دینے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ چونکہ وہ عوام کے لیے کچھ نہیں کرسکے تھے ، اس لیے انھوں نے گورنر کے عہدے سے استعفیٰ دیا۔

واضح رہے کہ 2 اگست 2013 کو گورنر پنجاب کے منصب پر فائز ہونے والے چوہدری محمد سرور نے گزشتہ ماہ کے آخر میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

بعد ازاں چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ وہ بطور گورنر جس طرح عوام کی خدمت کرنا چاہتے تھے، اس طرح نہیں کر سکے، کیونکہ پاکستان میں لینڈ مافیا کے لوگ گورنر سے زیادہ طاقتور ہیں۔

مزید پڑھیں: گورنر پنجاب کا استعفیٰ منظور

انہوں نے حکومت کی جانب سے استعفیٰ مانگے جانے کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان سے حکومت نے استعفیٰ نہیں مانگا بلکہ وہ خود اپنی مرضی مستعفی ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ گلاسگو میں لیبر پارٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے چوہدری سرور 1997 سے 2010 تک ہاؤس آف کامن میں بطور رکن خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔

اگست 2013 میں گورنر کا عہدہ سنبھالتے وقت انہوں نے برطانوی شہریت ترک کر دی تھی۔

چوہدری سرورعام سیاستدان نہیں: عمران خان

عمران خان —۔ڈان نیوز اسکرین گریب
عمران خان —۔ڈان نیوز اسکرین گریب

سابق گورنر پنجاب کے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کے بعد چیئرمین عمران خان نے پارٹی میں شمولیت پر چوہدری محمد سرور کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ وہ کوئی عام سیاستدان نہیں ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ چونکہ چوہدری سرور نے برطانیہ کی لیبر پارٹی کے لیے بہت کام کیا، لہذا ان کی خواہش ہے کہ وہ تحریک انصاف کی آرگنائزیشن کو مضبوط بنانے میں بھی اپنا کردار ادا کریں۔

اس موقع پر انھوں نے تحریک انصاف کو ایک ادارہ بنانے کی خواہش کا بھی اظہارکیا۔

عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پہلے ان کی پارٹی محض ایک ہجوم تھا لیکن 126 دن کی مسلسل مہم کے بعد نہ صرف تحریک انصاف مضبوط ہوئی ہے، بلکہ پارٹی کا نظریہ بھی سب سمجھ گئے ہیں۔

انھوں نے گورنر ہاؤس پنجاب کے عنقریب پبلک پارک بننے کی پیشین گوئی بھی کی۔

دہشت گردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ انھوں نے وزیراعظم نوازشریف کومینڈیٹ دیا، اب وہ ثابت کریں کہ دہشت گردی کے خلاف ہیں۔

عمران خان نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے قائد کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف سے الطاف حسین کے خلاف لندن میں مقدمہ درج کرانے کا بھی مطالبہ کیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

Mirza Feb 10, 2015 06:31pm
bohut khoob