نائجیریا: ہجوم کے ہاتھوں مشتبہ خودکش بمبار عورت ہلاک

02 مارچ 2015
پولیس نے ہجوم کو منتشر کردیا، لیکن کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ —. فائل فوٹو رائٹرز
پولیس نے ہجوم کو منتشر کردیا، لیکن کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ —. فائل فوٹو رائٹرز

نائجیریا: پولیس اور عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کل نائجیریا کے شمال مشرقی شہر باؤچی میں ایک خاتون کو خودکش بمبار ہونے کے شبہے میں ہجوم نے مار مار کر ہلاک کردیا اور اس کی لاش کو جلا دیا۔

باؤچی ریاست کی پولیس کے ترجمان ہارونا محمد نے ایک بیان میں کہا کہ ’’ایک خاتون جس کی اب تک شناخت نہیں ہوئی ہے، نے جب مودا لاول مارکیٹ میں داخل ہوتے وقت اپنی تلاشی دینے سے مبینہ طور پر انکار کیا تو ہجوم نے طیش میں آکر اس پر حملہ کردیا۔‘‘

انہوں نے بتایا کہ ہجوم نے اس کو نذرِ آتش کردیا، جب تک پولیس اس کو بچاتی، وہ مرچکی تھی۔ ہارونی محمد نے کہا کہ جائے وقوعہ پر ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کو تعینات کیا گیا تھا، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

ایک عینی شاہد عیسیٰ سفیانو نے بتایا کہ وہ خاتون جس پر شبہ کیا گیا، ایک مرد کے ہمراہ تھی۔ جب اس کی کمر کے دونوں اطراف دو بوتلیں بندھی دیکھی گئیں تو اس نے بس اسٹیشن کے داخلی راستے پر میٹل ڈیٹکٹر سے اپنی جسمانی تلاشی دینے سے انکار کردیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں