پاکستان کا ورلڈ کپ میں سفر تمام

اپ ڈیٹ 20 مارچ 2015
شین واٹسن کا میچ میں کامیابی کے بعد فاتحانہ انداز۔ فوٹو اے پی
شین واٹسن کا میچ میں کامیابی کے بعد فاتحانہ انداز۔ فوٹو اے پی
وہاب ریاض اپنی گیند پر شین واتسن کا کیچ شھوڑے جانے پر مایس نظر آ رہے ہیں۔ فوٹو رائٹرز
وہاب ریاض اپنی گیند پر شین واتسن کا کیچ شھوڑے جانے پر مایس نظر آ رہے ہیں۔ فوٹو رائٹرز

ایڈیلیڈ: آسٹریلیا نے ورلڈ کپ کے تیسرے کوارٹر فائنل میں پاکستان کو شکست دے کر کوارر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

پاکستان کے مصباح الحق نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو 24 رنز پر دونوں اوپنرز احمد شہزاد اور سرفراز احمد پویلین لوٹ چکے تھے۔

اس موقع پر کپتان مصباح الحق اور حارث سہیل نے تیسری وکٹ کے لیے 73 رنز کی شراکت قائم کر بیٹنگ لائن سنبھالا دینے کی کوشش کی لیکن مصباح بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں پاکستانی کپتان باؤنڈری پر کیچ ہو گئے۔

اس نقصان کے بعد پاکستانی بیٹنگ سنبھل نہ سکی اور تمام کھلاڑی وقفے وقفے سے وکٹیں گنواتے رہے اور کسی بھی کھلاڑی نے لمبی اننگ کھیلنے کی کوشش نہ کی۔

حارث سہیل 41 رنز بنا کر سب سے کامیاب بلے باز رہے جبکہ عمر اکمل 20، شاہد آفریدی 23 اور صہیب مقصود 29 رنز بنا کر میدان بدر ہوئے۔ وہاب ریاض نے اور احسان عادل نے 15 رنز بنا کر پاکستان کا مجموعہ 200 رنز کے پار پہنچایا۔

پاکستانی ٹیم 50ویں اوور میں 2113 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل وڈ چار وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر رہے جبکہ گلین میکس ویل اور مچل اسٹارک نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں آسٹریلیا نے اننگ کا آغاز کیا تو سہیل خان نے پاکستان کو ابتدا میں ہی کامیابی دلاتے ہوئے 15 کے مجموعی اسکور پر ایرون فنچ کو آؤٹ کردیا۔

`

`

ڈیوڈ وارنر اور اسٹیون اسمتھ نے اسکور کو 49 تک پہنچایا لیکن اس موقع پر وہاب ریاض نے ڈیوڈ وارنر کی اننگ کا خاتمہ کردیا۔

اسکور میں دس رنز کا اضافہ ہی کیا تھا کہ وہاب نے مائیکل کلارک کو بھی پویلین واپسی پر مجبور کردیا۔

اسکور 87 تک پہنچا تو پاکستان کو اس وقت ایک اور وکٹ حاصل کرنے کا موقع جب وہاب کی گیند پر واٹسن نے اونچا شاٹ کھیلا لیکن راحت علی ایک سیدھا کیچ پکڑنے میں ناکام ہو گئے، اس موقع پر واٹسن صرف چار رنز پر کھیل رہے تھے۔

اس کے بعد آسٹریلین ٹیم بھرپور طریقے سے میچ میں واپس آ گئی اور انہوں نے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کر لی۔

واٹسن اور اسمتھ نے دوسری چوتھی وکٹ کے لیے 89 رنز کی شراکت قائم کی، اسمتھ کو احسان عادل کی گیند پر وکٹوں کے سامنے پیڈ لانے کی پاداش میں آؤٹ قرار دیا گیا۔

پاکستان کو اس موقع پر ایک اور وکٹ لینے کا موقع ملا لیکن سہیل خان گلین میکس ویل کا کیچ لینے میں ناکام رہے، بدقسمت باؤلر اس بار بھی وہاب ریاض ہی تھے۔

میکس ویل نے اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے واٹسن کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لیے ناقابل شکست 68 رنز کی شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کو چھ وکٹ کی شاندار فتح سے ہمکنار کرا دیا۔

واٹسن 64 جبکہ میکس ویل نے 44 رنز بنائے۔

اس میچ میں فتح کے ساتھ آسٹریلیا نے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیدائی کر لیا ہے جہاں اس کا مقابلہ ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہندوستانی ٹیم سے ہو گا۔

جوش ہیزل وڈ کو شاندار باؤلنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

تبصرے (1) بند ہیں

yasir saeed Mar 21, 2015 01:10am
پاکستانی ٹیم 50ویں اوور میں 2113 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل وڈ چار وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر رہے جبکہ گلین میکس ویل اور مچل اسٹارک نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ pakistan ny atni runs nahi bani thi