پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

ایک ورکر نئی قیمتیں لگاتے ہوئے — اے پی پی فائل فوٹو
ایک ورکر نئی قیمتیں لگاتے ہوئے — اے پی پی فائل فوٹو

اسلام آباد : حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے اور پیٹرول کی نئی قیمت 74روپے 29پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

حکام کے مطابق وزیراعظم کی منظوری کے بعد پٹرول 4روپے فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل 3روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جبکہ ہائی آکٹین، مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت برقرا ر رکھی گئی ہے۔

یکم اپریل سے پٹرول کی نئی قیمت 74روپے29 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 83 روپے 61پیسے فی لیٹرمقرر ہوگئی ہے۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت 57روپے 94پیسے فی لیٹر،مٹی کا تیل 61روپے 44پیسےاور ہائی آکٹین کی قیمت 80روپے 31پیسے فی لیٹر کی سطح پر برقرار رکھی گئی ہے۔

دو ماہ قبل وزیر خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات پر عائد جی ایس ٹی کی شرح میں 17فیصد سے بڑھاتے ہوئے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ جب قیمتوں میں اضافہ ہوگا تو جی ایس ٹی میں کمی کے ذریعے قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا مگر وقت گذرنے کیساتھ وزیر خزانہ اپنا وعدہ بھول گئے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل، لائٹ ڈیزل، ہائی آکٹین اور مٹی کا تیل کی قیمت پٹرولیم لیوی اور جی ایس ٹی ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے برقرار رکھی گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12بجے سے ہوگا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں