این اے 246: پی ٹی آئی کا رینجرز کی تعیناتی کا مطالبہ

04 اپريل 2015
عمران خان سمیت تحریک انصاف کے دیگر رہنماء— اے ایف پی فائل فوٹو
عمران خان سمیت تحریک انصاف کے دیگر رہنماء— اے ایف پی فائل فوٹو

اسلام آباد : تحریک انصاف نے کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے سیکیورٹی بڑھانے کے لیے درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کرادی ہے۔

پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر سے این اے 246 میں 23 اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے حوالے سے رینجرز اور فوجی اہلکار تعینات کرنے اور پولنگ ایجنٹوں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔

ڈان نیوز اسکرین گریب
ڈان نیوز اسکرین گریب
ڈان نیوز اسکرین گریب
ڈان نیوز اسکرین گریب

پی ٹی آئی نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ این اے 246 میں اس کے امیدوار عمران اسماعیل کو مخالف جماعت سے درپش خطرات سے تحفظ فراہم کیا جائے اور حلقے میں فوج اور رینجرز کو تعینات کیا جائے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ عمران اسماعیل کے قافلے پر حلقہ انتخاب میں سفر کے دوران حملہ ہوچکا ہے جبکہ پارٹی ورکرز کو بھی دھمکیاں موصول ہورہی ہیں۔

یہ درخواست اس وقت جمع کرائی گئی ہے جب جمعے کو پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے کارکنوں کے درمیان تصادم ہوا جس کے بعد تحریک انصاف کے ایک انتخابی کیمپ کو اکھاڑ کر پھینک دیا گیا۔

اس موقع پر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے بھی جوابی نعرے بازی کی جس کے بعد صورتحال ایک سیاسی تھیٹر کی شکل اختیار کر گئی۔

تبصرے (0) بند ہیں