فرانس ہندوستان کو 36 لڑاکا طیارے فراہم کرے گا

اپ ڈیٹ 11 اپريل 2015
ہندوستان اور فرانس کے درمیان دفاع کے مختلف شعبوں کے حوالے سے معاہدے طے پاگئے — فوٹو: اے ایف پی
ہندوستان اور فرانس کے درمیان دفاع کے مختلف شعبوں کے حوالے سے معاہدے طے پاگئے — فوٹو: اے ایف پی

پیرس: ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی نے اعلان کیا ہے کہ نئی دہلی نے 36 لڑاکا طیاروں کی خریداری کے لیے فرانس سے اربوں روپے کا معاہدہ کرلیا ہے، جن کی فراہمی میں ایک سال کا وقت درکار ہوگا۔

یورپ کے کسی بھی ملک میں اپنے پہلے دورے کے موقع پر اپنے فرانسیسی ہم منصب کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں ہندوستانی وزیراعظم نے اعلان کیا کہ فرانس سے طیاروں کی خریداری کے لئے سالوں سے جاری مذاکرات کا پھل مل حاصل ہوگیا ہے۔

مشترکہ پریس کانفرنس میں بھارتی وزیراعظم مودی نے فرانس سے رافیل طیاروں کی جلدازجلد ڈلیوری کامطالبہ کیا۔

مودی نے کہا کہ انھوں نے فرانس کے وزیراعظم ہولینڈ سے کہا ہے کہ انھیں 36 لڑاکا طیارے ’تیار‘ حالت میں فراہم کیے جائیں۔

بھارتی وزیراعظم نریندرمودی اور فرانسیسی صدر فرانسس اولاندے کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں جوہری، دفاعی، تعلیم اور اقتصادیات کے شعبوں میں تعاون پراتفاق کیاگیا۔

فرانسیسی صدر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان جیت پورمیں ایٹمی پراجیکٹ کے حوالے سے بھی معاہدہ طے پایا ہے جبکہ میزائلوں، آبدوزوں اورطیاروں کی فروخت سے متعلق معاہدے ہوئے ہیں۔

انہوں نے فرانس بھارت میں دو ارب یوروز کی سرمایہ کاری کرنے کے ساتھ ساتھ بھارت میں تین شہروں کی تعمیر و ترقی کا بھی اعلان کیا ہے۔

عرصہ دراز سے دونوں ممالک کے درمیان اس حوالے سے ہونے والے مذاکرات کے اختتام پر 126 فرانسیسی رافیل طیاروں جن میں سے 36 طیارے تیار حالت میں فراہم کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے جس کی مالیت 4 ارب 20 کروڑ کی لگائی جارہی ہے۔

گزشتہ سال فرانس نے 24 رافیل طیارے مصر کو فروخت کرئے تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ہندوستان کے دفاعی تجزیہ نگار سورابہ جوشی کا کہنا ہے کہ ہندوستان کی فضائیہ کوفوری طور پر جدید لڑاکا طیاروں کی ضرورت ہے تاکہ اپنے دو اہم حریفوں پاکستان اور چین کا مقابلہ کیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ اسی لئے ہندوستان نے پانے دفاع کو جدید تقاضوں پر استوار کرنے کے لیے 100 ارب روپے کا ایک پروگرام ترتیب دیا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں