اسلام آباد: اسلامی نظریاتی کونسل نے پارلیمنٹ میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر براہ راست انتخاب کی تجویز مسترد کردی۔

ڈان نیوز کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس چیئرمین مولانا محمد شیرانی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

مزید پڑھیں: اسلامی نظریاتی کونسل ختم کرنے کا مطالبہ

اجلاس میں چوبیسویں آئینی ترمیمی بل کا جائزہ لیا گیا۔ کونسل نے پارلیمنٹ میں خواتین کی مخصوص نشستوں کے لئےبراہ راست انتخاب کی تجویزکو مسترد کرتے ہوئے موجودہ طریقہ کار کو ہی درست قراردیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’اسلامی نظریاتی کونسل طالبانیت کو قوت بخش رہی ہے‘

اجلاس میں اسلامی نظریاتی کونسل کے ارکان نے کونسل کی ناقص سکیورٹی پراظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ کونسل کی عمارت کے دروازے ہروقت کھلے رہتے ہیں اورکوئی بھی عمارت میں داخل ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ' نابالغ بچوں کی شادی پر پابندی غیر اسلامی '

ارکان نے اسلامی نظریاتی کونسل کی عمارت پرسکیورٹی اہلکارتعینات کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں