• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 5:12pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 4:55pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 5:04pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 5:12pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 4:55pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 5:04pm

رینجرزکی کراچی آپریشن پر کورکمانڈر کو بریفنگ

شائع June 18, 2015
ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) رینجرز بلال اکبر، کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کو بریفنگ دیتے ہوئے—۔فوٹو/ بشکریہ سندھ رینجرز
ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) رینجرز بلال اکبر، کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کو بریفنگ دیتے ہوئے—۔فوٹو/ بشکریہ سندھ رینجرز
کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار اور  ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) رینجرز بلال اکبر—۔فوٹو/ بشکریہ سندھ رینجرز
کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار اور ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) رینجرز بلال اکبر—۔فوٹو/ بشکریہ سندھ رینجرز

کراچی: کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے آج بروز جمعرات رینجرز ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا، جہاں ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) رینجرز بلال اکبر نے انھیں کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن پر بریفنگ دی۔

سندھ رینجرز کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کو رینجرز کی جانب سے ماہ رمضان میں کیے گئے سیکیورٹی اقدامات کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔

کور کمانڈر نے کراچی میں امن کے قیام میں سندھ رینجرز کے کوششوں کو سراہتے ہوئے کرپشن کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے 'یادگار شہداء' کا بھی دورہ کیا اور وہاں پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

کارٹون

کارٹون : 31 مئی 2024
کارٹون : 30 مئی 2024