'گوگل ٹرانسلیٹ' میں بہتری کا اعلان

01 جولائ 2015
روزانہ گوگل ٹرانسلیٹ پر لوگ سو ارب سے زیادہ الفاظ کا ترجمہ کرتے ہیں— اسکرین شاٹ
روزانہ گوگل ٹرانسلیٹ پر لوگ سو ارب سے زیادہ الفاظ کا ترجمہ کرتے ہیں— اسکرین شاٹ

گوگل نے آخر کار اپنے زبان کے ترجمے کے لیے فراہم کردہ ٹرانسلیشن ٹول کو بہتر بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔

اگر آپ نے گوگل ٹرانسلیشن کو استعمال کیا ہو تو آپ کو اندازہ ہوگا کہ کسی اردو فقرے کو انگلش میں ترجمہ کرنے کی صورت میں اگر اسے ہو بہو کسی ای میل یا آفیشل کام میں استعمال کرلیا جائے تو کتنی شرمندگی کا سامنا ہوسکتا ہے۔

تاہم اب گوگل نے اس فیچر کو غیرملکی زبانوں سے مطابقت پیدا کرنے کے لیے مزید بہتر کیا ہے۔

گوگل ٹرانسلیٹ کے کمیونٹی پروگرام منیجر آرون بابسٹ نے بلاگ پوسٹ میں بتایا ہے کہ روزانہ گوگل ٹرانسلیٹ پر لوگ سو ارب سے زیادہ الفاظ کا ترجمہ کرتے ہیں تاہم ماضی میں ہمارا ٹرانسلیشن سسٹم کسی زبان کے فقرے کا لفظی ترجمہ کردیتا تھا جو کہ اصل سے بالکل میل نہیں کھاتا تھا۔

ان کے بقول بنیادی طور پر وہ حکومتی اور کاروباری دستاویزات کے لیے تو بہتر تھا تاہم لوگوں کی روزمرہ کی گفتگو کا ترجمہ اس کے لیے مشکل ثابت ہوتا تھا تاہم اب حالیہ اپ ڈیٹ کے بعد اس میں بہتری آئی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگلی بار جب آپ غیر رسمی فقروں کا گوگل ٹرانسلیشن پر ترجمہ کریں گے تو آپ بہتر ترجمہ حاصل کرسکیں گے۔

خیال رہے کہ گوگل ٹرانسلیشن میں 90 زبانوں کے الفاظ یا فقروں کے ترجمے کی سہولت موجود ہے اور حالیہ اپ ڈیٹ کے بعد انہیں زیادہ بہتر سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

اب گوگل ٹرانسلیشن میں کسی فقرے کا ترجمہ کرنے کی صورت میں دائیں جانب کے باکس میں ایک چھوٹا سا پینسل آئیکون ظاہر ہوتا ہے جس میں رونگ کے الفاظ ہوتے ہیں۔

اس پر کلک کرنے کی صورت میں آپ ایڈیٹنگ ٹول میں پہنچ جاتے ہیں جہاں لوگ اپنے ترجمے کو بہتر بناسکتے ہیں جو کہ گوگل کے ڈیٹابیس میں محفوظ ہوجائے گا۔

جتنے لوگ اس سسٹم کو استعمال کریں گے گوگل ٹرانسلیشن کا سسٹم اتنا ہی بہتر ہوتا چلا جائے گا اور غیر رسمی ترجمہ زیادہ اچھے انداز سے کرنے لگے گا۔

تبصرے (0) بند ہیں