پاکپتن: نو بیاہتا دلہے کو بے ہوش کر کے دلہن گھر کا صفایا کرگئی، مقدمہ درج

شائع May 1, 2024 اپ ڈیٹ May 1, 2024 10:09am
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

صوبہ پنجاب کے ضلع پاکپتن میں نوبیاہتا دلہا دلہن ہی کے ہاتھوں لُٹ گیا، دلہے کو بے ہوش کر کے دلہن نے گھر کا صفایا کرکے فرار ہوگئی۔

ڈان نیوز کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا، پولیس کے مطابق دلہن صائمہ بی بی دلہے اقبال حسین کو نشہ آور دودھ پلا کر بے ہوش کردیا جس کے بعد دلہن گھر سے زیورات، نقدی سمیت 12 لاکھ مالیت کا قیمتی سامان لے کر فرار ہو گئی۔

دلہے کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس نے دلہن سمیت 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، پولیس کے مطابق واقعے میں ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026