خاتون کی تصاویر فیس بک پر لگانے والا شخص گرفتار

اپ ڈیٹ 15 اکتوبر 2015
۔—اے ایف پی فائل فوٹو۔
۔—اے ایف پی فائل فوٹو۔

کراچی: ایف آئی اے نے رشتے کے نام پر حاصل کی گئی تصاویر کے ذریعے خاتون کو بلیک میل کرنے والے شخص کو کراچی کے علاقے ڈیفنس سے گرفتار کرلیا۔

ڈان نیوز ملزم نے متاثرہ خاتون کے نام سے ہی جعلی فیس بک آئی ڈی بنا رکھی تھی۔

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کی جانب سے کارروائی بشری فاطمہ نامی خاتون کی درخواست پر کی گئی۔

درخواست کے مطابق مظہر نامی ملزم اور اسکے مابین رشتے کی بات چیت کے لئے اسکی کچھ تصاویر ملزم کے اہل خانہ کو فراہم کی گئی تھیں۔

رشتے کی بات میں ناکامی کے باوجود ملزم کی جانب سے نہ صرف یہ تصاویر واپس نہیں کی گئیں بلکہ بشریٰ بش کے نام سے اسکی جعلی فیس بک آئی ڈی پر فوٹو شاپ کی مدد سے ان تصاویر کو قابل اعتراض بنا کر پوسٹ کیا گیا۔

درخواست کے مطابق تصاویر کے ساتھ غیر اخلاقی کلمات بھی پوسٹ کئے جاتے رہے۔

ایف آئی اے نے شکایت پر باتھ آئی لینڈ کے علاقے میں قائم ایک دفتر سے مظہر کو گرفتار کرنے کے علاوہ بلیک میلنگ میں استعمال کیا جانے والے لیپ ٹاپ اور ملزم کا موبائل فون بھی قبضے میں لے لیا۔

ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 28 کے تحت مزید کارروائی جاری ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں