’منٹو‘ کے ہندوستان میں چرچے

اپ ڈیٹ 08 جنوری 2016
پبلسٹی فوٹو
پبلسٹی فوٹو

پاکستانی ہدایت کار سرمد کھوسٹ کی کامیاب فلم ’منٹو‘ نے ہندوستان کے جے پور انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بڑی کامیابی حاصل کرلی۔

فلم نے جے پور فلم فیسٹیول میں بہترین اداکار کے ساتھ ساتھ بہترین ساؤنڈ اور ایڈیٹنگ کا ایوارڈ بھی حاصل کیا.

اس فلم میں سرمد کھوسٹ نے ’منٹو‘ کا کردار ادا کیا تھا جبکہ جمال رحمٰن نے فلم میں ساؤنڈ اور ایڈیٹنگ کے بہترین فرائض انجام دیئے۔

مزید پڑھیں: پاکستانی فلم ’منٹو‘ ہندوستانی فلم فیسٹیول کا حصہ

ان ایوارڈز کو جیتنے کے بعد ہدایت کار سرمد کھوسٹ نے ایک ٹویٹ کے ذریعے اپنی خوشی کا اظہار کیا اور ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی فلم کے لیے دعائیں کیں.

فلم 'منٹو' کو جے پور انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بولی وڈ فلم ’پیکو ‘کے ساتھ افتتاحی فلم کے طور پر پیش کیا گیا تھا۔

’منٹو‘کی اسکریننگ ہارورڈ، ییل، کولمبیا، کیلی فورنیا، برکلے، جارج ٹاؤن یونیورسٹی، آسٹن، اور ٹیکساس کی یونیورسٹی میں بھی کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: سعادت حسن اور منٹو

فلم میں ثانیہ سعید منٹو کی بیوی کے روپ میں جلوہ گر ہوئیں جن کے ہمراہ ماہرہ خان، صباء قمر، فیصل قریشی، اور ہمایوں سعید نے اہم کردار ادا کیا تھا.


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں