بدمست ہاتھی کااشتعال،100گھروں کونقصان

اپ ڈیٹ 10 فروری 2016
ہاتھی نے کئی گھروں کی دیواریں اور ستون گرا دیئے — فوٹو: بشکریہ دی ہندو
ہاتھی نے کئی گھروں کی دیواریں اور ستون گرا دیئے — فوٹو: بشکریہ دی ہندو
رہائشی علاقے میں ہاتھی جنگل سے داخل ہوا  تھا — فوٹو : اسکرین شاٹ
رہائشی علاقے میں ہاتھی جنگل سے داخل ہوا تھا — فوٹو : اسکرین شاٹ

کلکتہ: ہندوستان کی ریاست مغربی بنگال کے ایک رہائشی علاقے میں جنگل سے آنے والے ہاتھی نے 100 گھروں کو نقصان پہنچا دیا.

مغربی بنگال میں بیکونتھا پور کے جنگل سے ایک ہاتھی سیلیگوڑی کے رہائشی علاقے میں گھس آیا۔

دی ہندو کی رپورٹ کے مطابق 'غضب ناک ہاتھی' نے پہلے گبگرام اور پھولبیری کے علاقے میں گھروں کو نقصان پہنچایا۔

ہاتھی کی گھروں پر چڑھائی سے مقامی افراد خوفزدہ ہو کر پہلے ادھر ادھر بھاگنے لگے بعد ازاں محکمہ جنگلات کے افراد اس علاقے میں پہنچے اور ہاتھی کو دوبارہ جنگل کی طرف لے جانے کی کوشش کی مگر ان کا اس میں کامیابی حاصل نہ ہو سکی۔

پولیس نے اس موقع پر موجود ہجوم کو ہاتھی کو مزید خوف زدہ کرنے سے روکا تاکہ وہ مشتعل ہو کر رہائشیوں کو نقصان نہ پہنچا دے۔

ہاتھی کے حملے سے کئی عمارتوں کی دیواریں توٹ گئیں جبکہ متعدد مکانوں کے ستون بھی گرگئے.

بعد ازاں محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے نشہ آور گولیوں سے ہاتھی کو نشانہ بنایا تاکہ اسے بے ہوش کرکے دوبارہ جنگل منتقل کیا جا سکے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

solani Feb 11, 2016 02:10am
Hathi ko Pagal pan ka daura para hai.