سوناکشی نے دیا اپنی سالگرہ پر بڑا سرپرائز

02 جون 2016
سوناکشی سنہا—۔اسکرین شاٹ
سوناکشی سنہا—۔اسکرین شاٹ

بولی وڈ کی دبنگ اداکارہ سوناکشی سنہا، صبا امتیاز کے ناول 'کراچی یو آر کِلنگ می' (Karachi, You're Killing Me) پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں اور اب سوناکشی نے اس کا پہلا ٹیزر بھی جاری کردیا۔

واضح رہے کہ حال ہی میں سوناکشی نے فلم میں اپنی پہلی جھلک بھی سوشل میڈیا پر شئیر کی تھی۔

مزید پڑھیں: 'کراچی یو آر کِلنگ می' میں سوناکشی کا روپ

فلم کے حوالے سے باخبر ذرائع نے بتایا کہ ’فلم ممبئی میں مقیم 20 سالہ صحافی نور روئے چوہدری پر بنائی جارہی ہے‘۔

اور آج اپنی سالگرہ کے دن اداکارہ نے مزاح سے بھرپور اس فلم کا پہلا ٹیزر سوشل میڈیا پر جاری کیا۔

اس ٹیزر میں سوناکشی کے کردار کی شخصیت کے مختلف روپ نظر آئے۔

سنہل سپی کی ہدایت میں بننے والی فلم میں سوناکشی سنہا مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ فلم کی باقی کاسٹ فی الحال فائنل نہیں کی گئی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں