غلانئی : وفاق کے زیرِانتظام قبائلی علاقے فاٹا کی مہمند ایجنسی سے اغواء ہونے والے فوجی اہلکار کی لاش مل گئی۔

پنجاب ریجمنٹ کے مردان سینٹر میں تعینات ایک اہلکار حیات خان، جو کچھ دن پہلے ہی چھٹیوں پر گئے تھے، کو اتوار 12 جون کی رات شانو گھنڈی کے علاقے تحصیل اکاگھند سے اغواء کرلیا گیا تھا، جن کی لاش پیر 13 جون کو دروازگئی کے علاقے سے ملی۔

حکام کے مطابق اہلکار کی لاش کو پہلے شبقدر ہسپتال منتقل کیا گیا اور بعدازاں اسے لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے اکاگھند کے قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی خاصہ دار فورس کے ایک صوبیدار اور ایک سیکیورٹی اہلکار کو اسی علاقے سے اغواء کیا گیا تھا، جن کی بعدازاں لاشیں ملی تھیں۔

یہ خبر 14 جون 2016 کے ڈان اخبار میں شائع ہوئی


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں