ستمبر2016 میں 481 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ

22 اکتوبر 2016
لاہور کے سی آر او سے سب سے زیادہ 175 کمپنیاں رجسٹر ہوئیں—فائل/فوٹو: اے ایف پی
لاہور کے سی آر او سے سب سے زیادہ 175 کمپنیاں رجسٹر ہوئیں—فائل/فوٹو: اے ایف پی

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچنج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے ستمبر 2016 کے دوران 481 نئی کمپنیوں کو رجسٹرڈ کیا ہے۔

رجسٹرڈ شدہ کمپنیوں میں 87 فی صد پرائیویٹ لمیٹڈ، 11 فی صد یک رکنی کمپنی اور 3 فی صد غیراندراج پبلک، غیر منافع بخش تنظیمیں اور غیرملکی کمپنیاں شامل ہیں۔

خدمات کا شعبہ 80 کمپنیوں کے ساتھ سرفہرست ہے جس کے بعد ٹریڈنگ میں 62، انفارمیشن ٹیکنالوجی میں 43، تعمیرات میں 42، سیاحت میں 29 اور 21 غذائی کمپنیاں شامل ہیں۔

رئیل اسٹیٹ کی 17 کمپنیاں رجسٹرڈ ہوچکی ہیں جبکہ ایندھن اور توانائی کے شعبے میں 16، کارپوریٹ ایگری کلچر فارمنگ اور ادویات کی 13،13، تعلیم کے میدان میں 12، ٹیکسٹائل کی 11، پاور جنریشن اور انجینیئرنگ دونوں میں 10 کمپنیاں شامل ہیں اور102 کمپنیاں دیگر سیکٹرز میں رجسٹرڈ کی جاچکی ہیں۔

مزید برآں 5 غیرملکی کمپنیاں اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے سی آر آو پر بھی رجسٹر ہوئی ہیں۔

37 نئی کمپنیوں میں غیرملکی سرمایہ کاری ہورہی ہے، غیرملکی سرمایہ کاروں میں افغانستان، چین، فرانس، جرمنی، جاپان، کرغیزستان، لبنان، ملائیشیا، سنگاپور، سری لنکا، ترکی اور برطانیہ کےسرمایہ کار شامل ہیں۔

ان کمپنیوں کا تعلق کیمیکل، کمیونیکیشنز، تعمیرات، کارپوریٹ ایگریکلچر فارمنگ، تعلیم، ایندھن اور توانائی، گلاس اور سرامکس، انفارمیشن ٹیکنالوجی، کان کنی اور معدنیات، ادویات، پاور جنریشن، خدمات، ٹریڈنگ، ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبوں سے ہے۔

اسی ایک مہینے کے دوران سب سے زیادہ 175 کمپنیاں لاہور کے سی آر او سے رجسٹر ہوئیں، اسلام آباد میں 137 اور 103 کمپنیاں کراچی کے سی آر او سے رجسٹر ہوئیں۔

فیصل آباد، ملتان، پشاور اور کوئٹہ کے سی آر او سے بالترتیب 28،16،17 اور 5 کمپنیاں رجسٹر کی گئیں۔

یہ خبر 22 اکتوبر کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں