سری لنکا نے آئندہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، آل راؤنڈر وینندو ہسرنگا ٹیم کی قیادت کریں گے۔

جون سے شروع ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے لیے سری لنکا نے اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔

وینندو ہسرنگا جنہیں گزشتہ سال دسمبر میں سری لنکا ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان نامزد کیا گیا تھا، ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ہونے والے ورلڈ کپ میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔

مڈل آرڈر بلے باز چارتھ اسالنکا کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

ورلڈ کپ اسکواڈ میں اینجلو میتھیوز کی واپسی ہوئی ہے، وہ چھٹی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلیں گے، اینجلو میتھیوز نے 2014 میں سری لنکا کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

داسن شاناکا اور کوسل مینڈس بھی اسکواڈ میں شامل ہیں، دونوں مختلف فارمیٹس میں اس سے قبل ٹیموں کی قیادت کر چکے ہیں۔ ان کے ساتھ دھننجایا ڈی سلوا بھی شامل ہیں، جو اس وقت ٹیسٹ کپتان ہیں۔

سری لنکا کے باؤلنگ اٹیک می متھیشا پاتھیرانا اور نووان تھشارا شامل ہیں، جن کی باؤلنگ صلاحیت شائقین کو لیجنڈری لاستھ ملنگا کی یاد دلاتی ہے۔

ٹورنامنٹ کے گروپ ڈی میں سری لنکا کو جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش، نیدرلینڈز اور نیپال سے کڑے مقابلے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

سری لنکا 3 جون کو نیویارک میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلی گی۔

سری لنکا نے چار کھلاڑیوں کو ٹرولنگ ریزرو کے طور پر رکھا ہے جن میں اسیتھا فرنینڈو، وجے کانت ویاسکانتھ، بھانوکا راجا پاکسا، اور جنیت لیاناگے شامل ہیں۔

سری لنکا اسکواڈ

ونیندو ہسرنگا (کپتان)، چارتھ اسالنکا (وکٹ کیپر)، کوسل مینڈس، پاتھم نسانکا، کامندو مینڈس، سدیرا سماراویکراما، اینجلو میتھیوز، داسن شاناکا، دھننجایا ڈی سلوا، مہیش تھیکشنا، دونتھ نوشمان ویلالاجی، دونتھ نووتھرا، متھیشا پاتھیرانا، اور دلشان مدوشنکا

ٹریولنگ ریزرو: آسیتھا فرنینڈو، وجے کانتھ ویاسکانتھ، بھانوکا راجا پاکسا، اور جنیت لیاناگے۔

آئرلینڈ

پال سٹرلنگ (کپتان)، مارک ایڈیئر، راس ایڈیئر، اینڈریو بالبرنی، کرٹس کیمفر، گیرتھ ڈیلنی، جارج ڈوکریل، گراہم ہیوم، جوش لٹل، بیری میک کارتھی، نیل راک، ہیری ٹییکٹر، لورکن ٹکر، بین وائٹ، کریگ ینگ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کرنی والی ٹیمیں

آسٹریلیا:

مچل مارش (کپتان)، ایشٹن ایگر، پیٹ کمنز، ٹم ڈیوڈ، نیتھن ایلس، کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلیس، گلین میکسویل، مچل اسٹارک، مارکس اسٹونیس، میتھیو ویڈ، ڈیوڈ وارنر، ایڈم زمپا

نیوزی لینڈ:

کین ولیمسن (کپتان)، فن ایلن، ٹرینٹ بولٹ، مائیکل بریسویل، مارک چیپ مین، ڈیون کونوے، لوکی فرگوسن، میٹ ہنری، ڈیرل مچل، جمی نیشم، گلین فلپس، راچن رویندرا، مچل سینٹنر، ایش سودھی، ٹم ساؤتھی

ٹریولنگ ریزرو: بین سیئرز

بھارت

رویت شرما(کپتان)، یشسوی جیسوال، وییرات کوہلی، سوریا کمار یادیو، ریشابھ پنت، سنجو سیمسن، ہردک پانڈیا، شیوم دوبے، رویندرا جدیجا، اکشر پٹیل، کلدیپ یادیو، یزویندر چاہل، ارشدیپ سنگھ، جسپریت بمراہ اور محمد سراج۔

چار ریزرو کھلاڑیوں میں شبمن گل، رنکو سنگھ، خلیل احمد اور اویش خان

افغانستان

رحمان اللہ گرباز (وکٹ کیپر)، ابراہیم زدران، عظمت اللہ عمرزئی، نجیب اللہ زدران، محمد اسحاق، محمد نبی، گلبدین نائب، کریم جنت، راشد خان (کپتان)، ننگیال خروٹی، مجیب الرحمان، نور احمد، نوین الرحمٰن حق، فضل الحق فاروقی، فرید احمد ملک

انگلینڈ

جوز بٹلر (کپتان) ، معین علی، جوفرا آرچر، جوناتھن بیرسٹو، ہیری بروک، سیم کرن، بین ڈکٹ، ٹام ہارٹلی، ول جیکس، کرس جارڈن، لیام لیونگسٹون، عادل رشید، فل سالٹ، ریس ٹوپلے، مارک ووڈ

جنوبی افریقہ:

ایڈن مارکرم (کپتان)، اوٹنئیل بارٹمین، جیرالڈ کوٹزی، کوئنٹن ڈی کوک، بیجورن فورٹوئن، ریزا ہینڈرکس، مارکو جانسن، ہینرک کلاسن، کیشو مہاراج، ڈیوڈ ملر، اینریچ نورٹجے، کاگیسو ربادا، ریان رکیلٹن، تبریز شمسی سٹبس

نیپال:

روہت پاڈیل (کپتان)، آصف شیخ، انیل کمار ساہ، کوشل بھرٹیل، کشال مالا، دیپیندر سنگھ ایری، للت راج بنشی، کرن کے سی، گلشن جھا، سومپال کامی، پرتیس جی سی، سندیپ جورا، ابیناش بوہارا، ساگر دھکل، کمل سنگھ آئری

عمان:

عاقب الیاس (کپتان)، ذیشان مقصود، کشیپ پرجاپتی، پراتک اٹھاولے (وکٹ کیپر)، آیان خان، شعیب خان، محمد ندیم، نسیم خوشی (وکٹ کیپر)، مہران خان، بلال خان، رفیع اللہ، کلیم اللہ، فیاض بٹ، شکیل احمد . ریزرو: جتندر سنگھ، سمے شریواستوا، سفیان محمود، جے اوڈیدرا

کینیڈا

سعد بن ظفر (کپتان) ، ہارون جانسن، دلون ہیلیگر، دلپریت باجوہ، ہرش ٹھاکر، جیریمی گورڈن، جنید صدیقی، کلیم ثنا، کنورپال تتھگور، نونیت دھالیوال، نکولس کیرٹن، پرگٹ سنگھ، رویندرپال سنگھ، ریان خان پٹھان، ریان خان

ریزرو کھلاڑی: تاجندر سنگھ، آدتیہ وردھاراجن، عمار خالد، جتندر ماتارو، پروین کمار

ویسٹ انڈیز

روومین پاول (کپتان)، الزاری جوزف، جانسن چارلس، روسٹن چیس، شمرون ہیٹمائر، جیسن ہولڈر، شائی ہوپ، اکیل حسین، شمر جوزف، برینڈن کنگ، گڈاکیش موتی، نکولس پوران، آندرے رسل، شیرفین ردرفورڈ، روماریو شیفرڈ

امریکا

مونانک پٹیل (کپتان)، آرون جونز (نائب کپتان)، اینڈریز گوس، کوری اینڈرسن، علی خان، ہرمیت سنگھ، جیسی سنگھ، ملند کمار، نثار پٹیل، نتیش کمار، نوشتش کینجیگے، سوربھ نیتھرالواکر، شاڈلے وان شالک وِک ، سٹیون ٹیلر، شایان جہانگیر

جن ممالک نے ابھی تک اسکواڈ کا اعلان نہیں کیا ان میں پاکستان، نمیبیا، نیدرلینڈز، پاپوا نیو گنی،سکاٹ لینڈ، یوگنڈا، بنگلہ دیش شامل ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں