یہ کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا کہ ریسلنگ پاکستان میں انتہائی پسند کیے جانے والے کھیلوں میں سے ایک ہے، خاص طور پر پاکستانی تو ڈبلیو ڈبلیو ای کے ریسلرز کے دیوانے ہیں۔

اور جب ریسلرز کی بات ہو تو ٹرپل ایچ کو ریسلنگ پسند کرنے والا نظر انداز کرسکتا ہے مگر ایک پاکستانی نے تو اس ریسلر سے اپنی محبت کو ایک نئی بلندی پر پہنچا دیا ہے۔

ہوسکتا ہے آپ کو یقین نہ آئے مگر لاہور سے تعلق رکھنے والے کیچو احمر نے ٹرپل ایچ سے اپنی محبت کا اظہار اپنی زندگی کے سب سے یادگار ترین دنوں میں سے ایک یعنی شادی کے موقع پر بالکل منفرد انداز سے کیا۔

اس دولہا نے شادی کی تقریب میں ٹرپل ایچ کی شرکت کرنے کا فیصلہ کیا جس کے دوران ایک جعلی چیمپئن شپ بیلٹ اس کے کندھے پر تھی۔

مگر سب سے اہم بات یہ ہے کہ دولہا نے شادی کی تقریب میں شرکت ٹرپل ایچ کے انٹرنس تھیم میوزک 'اٹس ٹائم ٹو پلے دی گیم' کے ساتھ کی جو کہ پس منظر میں چل رہا تھا۔

یہ اپنی طرز کا منفرد واقعہ تھا جس میں ایک دولہا اپنی شادی پر ڈبلیو ڈبلیو ای کے کسی ریسلر کی دھن میں داخل ہوا اور لگتا ہے کہ لوگ اس کے دیوانے بھی ہوگئے۔

درحقیقت یہ خیال کچھ اتنا منفرد تھا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں یہ ویڈیو وائرل ہوگئی، یہاں تک کہ ٹرپل ایچ بھی اس کا نوٹس لیے بغیر نہیں رہ سکے۔

انہوں نے ایک ٹوئیٹ کے جواب میں اسے پر اپنے ردعمل کا اظہار ان الفاظ میں کیا ' بس تصور کرسکتا ہوں کہ ہنی مون کیسا ہوگا'۔

ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ دولہا کے لیے ایک مصنوعی رنگ بھی تیار کیا گیا تھا جہاں اس نے ٹرپل ایچ کے خاص انداز سے منہ سے پانی کا پھوارہ نکالنے کا مظاہرہ بھی کیا۔

اب ہوسکتا ہے کہ ایسا منظر مزید شادیوں میں بھی دیکھنے میں آئے تاہم اس کا فیصلہ تو آنے والا وقت ہی کرے گا۔

تبصرے (1) بند ہیں

ARA Mar 08, 2017 03:49am
It's the height of stupidity.