پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز کاروباری سیشن کا اختتام مثبت زون میں ہوا اور بینچ مارک ’کے ایس ای 100 انڈیکس‘ میں 773 پوائنٹس کا غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا۔

مثبت رجحان کے باعث 100 انڈیکس 52 ہزار 147 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

کاروباری حجم کے لحاظ سے کیمیکل کمپنیاں نمایاں رہیں اور تیزی کے باعث ہنڈریڈ انڈیکس ایک بار پھر 52 کی سطح عبور کرگیا۔

سیشن کے اختتام تک 11 کروڑ 20 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا، جن کی مالیت تقریباً 15 ارب 44 کروڑ روپے رہی۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ:کاروباری ہفتے کے پہلے روز 600 پوائنٹس کا اضافہ

مجموعی طور پر 415 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبارہ ہوا جن میں سے 271 کی قدر میں اضافہ، 132 کی قیمتوں میں کمی اور 12 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

سب سے زیادہ لوٹے کیمیکل کے 4 کروڑ 6 لاکھ شیئرز خرید و فروخت ہوئے جبکہ ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ کے ایک کروڑ 26 لاکھم، چکوال اسپنِنگ کے ایک کروڑ 15 لاکھ، دیوان موٹرز کے 95 لاکھ اور کے الیکٹرک لمیٹڈ کے 93 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔

تبصرے (0) بند ہیں