صوبہ پنجاب میں سیکیورٹی ایجنسیز نے لندن حملے میں مبینہ طور پر ملوث پاکستانی حملہ آور خرم شہزاد بٹ کے اہل خانہ کے ہوٹل میں سرچ آپریشن کیا۔

یہ رپورٹ منظر عام پر آئیں تھی کہ جی ٹی روڈ پر مجاہدہ آباد کے علاقے میں قائم ایک ہوٹل کا سرچ آپریشن کیا گیا ہے، علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشن صبح میں کیا گیا تھا۔

ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ پولیس نے انسداد دہشت گردی ڈپارٹمنٹ اور خصوصی سیکیورٹی برانچ کے اہلکاروں کے ساتھ خرم شہزاد بٹ کے ایک عزیز کے ریسٹورانٹ میں سرچ آپریشن کیا۔

مزید پڑھیں: برطانوی پولیس کی جانب سے لندن حملہ آوروں کے دو نام جاری

ان کا کہنا تھا کہ لندن حملے کے بعد احتیاطی اقدام کے طور پر ایسا کیا گیا تھا۔

ذرائع نے تجویز پیش کی کہ خرم شہزاد بٹ پاکستان میں رہائش کے دوران بنیاد پرست نہیں تھا اور اس کے اہل خانہ کا کسی مذہبی جماعت سے کوئی تعلق ہے۔

برطانوی پولیس نے گذشتہ روز تین میں سے دو حملہ آوروں کی نشاندہی کی تھی جنھوں نے گذشتہ ہفتے لندن برج پر ایک حملے کے دوران 7 افراد کو ہلاک اور ایک درجن سے زائد کو زخمی کردیا تھا، ان میں سے ایک حملہ آور کے بارے میں کہا گیا تھا کہ وہ سابق سیکیورٹی اہلکار تھا۔

یہ بھی پڑھیں: لندن: دہشتگردوں نے راہگیروں پر گاڑی چڑھادی، 7 افراد ہلاک

لندن میٹروپولیٹن پولیس نے ایک حملہ آور کی شناخت 27 سالہ خرم شہزاد بٹ کے نام سے کی تھی۔

خرم شہزاد بٹ کے حوالے سے بتایا گیا تھا کہ وہ برطانیہ کی خفیہ ایجنسی ایم آئی 5 میں تعینات تھا اور برطانوی شہری تھا جبکہ وہ پاکستان میں پیدا ہوا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں