ویسے تو گوگل سرچ انجن میں کئی اچھے فیچرز بھی ہیں، جن کو استعمال کرتے ہوئے کسی بھی معاملے پر خبریں، تصاویر، ویڈیوز اور اس سے متعلقہ دیگر چیزیں سرچ کی جاسکتی ہیں۔

مگر ڈیسک ٹاپ اور کمپیوٹر پر گوگل سرچ انجن کو استعمال کرنا موبائل فون کے مقابلے آسان نہیں، کیوں کہ گوگل ایپ پر کمپنی نے کئی اچھے فیچرز متعارف کرا رکھے ہیں۔

ویسے تو گوگل نے گزشتہ برس ہی موبائل ایپلی کیشن پر صارفین کی نیوز فیڈ ہسٹری کا آپشن متعارف کرایا تھا،جس کے تحت صارف جیسے ہی گوگل ایپ پر کوئی چیز سرچ کرتا ہے تو ایپ اسے اس کی پرانی سرچ کی فہرست بھی سجیسٹ کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل میپ راستے کی پینوراما تصاویر بھی فراہم کرے گا؟

جس سے صارف کو اپنی سرچ ہسٹری بھی یاد رہتی ہے، اور متعلقہ چیزیں ڈھونڈنے میں بھی آسانی رہتی ہے، تاہم گوگل نے اس سہولت کو مزید آسان، بہتر اور نہایت ہی فائدہ مند بنادیا۔

گوگل نے اب صارفین کے نیوز فیڈ ہسٹری میں ’فالو‘ کا فیچر متعارف کراتے ہوئے کسی بھی لفظ یا موضوع کی سرچ کو مزید بہتر کردیا، اب صارف کو کسی بھی موضوع سے متعلق ایک سے زائد چیزیں مل سکیں گی۔

مزید پڑھیں: ٹریفک جام سے چھٹکارے کے لیے گوگل کی نئی کوشش

مثلا اب اگر گوگل سرچ انجن کی موبائل ایپ پر آپ کسی بھی فلم کا نام لکھیں گے تو ایپلی کیشن آپ کو اس فلم کے تازہ ٹریلرز کی ویڈیوز، اس فلم سے متعق خبر، تبصرہ یا پھر اگر وہ فلم ریلیز ہوگئی ہے اور آپ کے شہر کی سینما میں لگی ہے تو آپ کو اس سینما کی لوکیشن اور وقت تک بتایا جائے گا۔

اگر صارف کسی شہر کا نام سرچ کرے گا تو ایپلی کیشن اسے اس شہر سے منسلک دیگر چیزیں سجیسٹ کرے گی۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

گوگل سرچ ایپلی کیشن کی جانب سے ’فالو‘ کے متعارف کرائے گئے نئے فیچر کو استعمال کرتے ہوئے کوئی بھی صارف اگر فالو پر کلک کرے گا تو صارف کو اس موضوع سے متعلق ہر تازہ مواد کی سجیشن دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل کی سرچ ہسٹری کو کیسے صاف کریں؟

یوں صارف کی نہ صرف سرچ ہسٹری بہتر ہوتی جائے گی، بلکہ وہ کسی وقت بھی کسی موضوع کی تمام متعقلہ ویڈیوز، آرٹیکلز اور خبریں سرچ کرسکے گا۔

خیال رہے کہ یہ سہولتیں صرف اینڈرائڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے ہیں، کیوں کہ یہ فیچرز فی الحال گوگل کی موبائل ایپلی کیشن پر کام کر رہے ہیں، تاہم گوگل کے مطابق جلد ہی ڈیسک ٹاپ اور کمپیوٹر صارفین کے لیے بھی ان فیچرز اور فیڈز کو متعارف کرایا جائے گا۔

تبصرے (0) بند ہیں