کینسر کو دور رکھنے والی مزیدار غذا

26 جولائ 2017
یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی— شٹر اسٹاک فوٹو
یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی— شٹر اسٹاک فوٹو

کیا آپ زندگی میں کینسر جیسے جان لیوا مرض سے بچنا چاہتے ہیں جبکہ اپنے پیٹ کو بھی مختلف مسائل سے بچانا چاہتے ہیں؟

اگر ہاں تو روزانہ کچھ مقدار میں اخروٹ کھانا عادت بنالیں۔

یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

مزید پڑھیں : روزانہ 2 اخروٹ امراض قلب سے بچائیں؟

لوویزیانا اسٹیٹ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ روزانہ آدھا کپ اخروٹ کا استعمال نظام ہاضمہ کو صحت مند رکھتا ہے جبکہ آنتوں کے کینسر سے بھی تحفظ دیتا ہے۔

تحقیق کے مطابق اخروٹ معدے میں موجود صحت بخش بیکٹریا کے لیے فائدہ مند غذا ہے جو کہ مجموعی صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے اور موٹاپے سے تحفظ بھی دیتی ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ معدے کی صحت جسم کی مجموعی صحت سے جڑی ہوتی ہے اور اس پر اثرانداز ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اخروٹ کھانے سے معدے میں تبدیلیاں آتی ہیں جبکہ یہ بات پہلے ہی سامنے آچکی ہے کہ یہ خشک میوہ دل اور دماغ کی صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اخروٹ کھانے کی عادت بانجھ پن سے بچائے

انہوں نے مزید بتایا کہ اخروٹ میں الفا لینولینک ایسڈ، اومیگا تھری فیٹی ایسڈز اور پروٹین کے ساتھ فائبر وغیرہ موجود ہیں۔

اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل آف نیوٹریشنل بائیو کیمسٹری میں شائع ہوئے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں