پیرس کو 100سال بعد اولمپکس کی میزبانی مل گئی

14 ستمبر 2017
اولمپکس 2024 اور 2028 کے میزبان شہروں کے ناموں کے اعلان کے بعد انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی کے سربراہ تھامس باک لاس اینجلس اور پیرس کے میئرز ساتھ— فوٹو: اے ایف پی
اولمپکس 2024 اور 2028 کے میزبان شہروں کے ناموں کے اعلان کے بعد انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی کے سربراہ تھامس باک لاس اینجلس اور پیرس کے میئرز ساتھ— فوٹو: اے ایف پی

پیرس: انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی نے پیرس اور لاس اینجلس کو بالترتیب 2024 اور 2028 اولمپکس گیمز کی میزبانی دینے کا اعلان کردیا۔

بدھ کو لیما میں منعقدہ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے 131ویں اجلاس کے دوران فرانس اور امریکا کے شہروں کو میزبانی دینے کا اعلان کیا گیا۔

ہیمبرگ، روم اور بداپسٹ کی دستبرداری کے بعد صرف پیرس اور لاس اینجلس 2024 میں شیڈول اولمپکس گیمز کی میزبانی کے امیدوار رہ گئے تھے۔

اولمپکس 2024 کی میزبانی کے حصول کے اعلان کے بعد پیرس کے ایفل ٹاور اولمپکس کا نشان آویزاں کردیا گیا— فوٹو: اے ایف پی
اولمپکس 2024 کی میزبانی کے حصول کے اعلان کے بعد پیرس کے ایفل ٹاور اولمپکس کا نشان آویزاں کردیا گیا— فوٹو: اے ایف پی

دونوں شہر میگا گیمز کی میزبانی کرنا چاہتے تھے تاہم بعدازاں آئی او سی کی جانب سے فنڈنگ کی گارنٹی ملنے پر لاس اینجلس مزید چار برس تک انتظار کرنے پر آمادہ ہو گیا تھا۔

پیرس کو قریباً ایک صدی بعد میگا گیمز کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہو گا جہاں اس نے آخری بار 1924 میں میگا ایونٹ کی میزبانی کی تھی جبکہ لاس اینجلس کو 1932 اور 1984 میں میگا گیمز کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہے۔

آئی او سی نے رواں برس جون میں 2024 اور 2028 میں شیڈول اولمپکس گیمز کے میزبان شہروں کا اعلان ایک ساتھ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ آئی او سی کے صدر تھامس باک نے میزبانی ملنے پر پیرس اور لاس اینجلس کو مبارکباد پیش کی۔

تبصرے (0) بند ہیں