پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے ایس ای-100 انڈیکس 54 پوائنٹس کے اضافے کےساتھ 42 ہزار 841 پر بند ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ دیکھا گیا اور ایک وقت میں 42 ہزار 490 پوائنٹس کی کم ترسطح پر پہنچ گیا جبکہ 42 ہزار 925 پوائنٹس کا عروج بھی ریکارڈ کیا گیا۔

پی ایس ایکس میں مجموعی طور پر 11 کروڑ 50 لاکھ حصص کے 7 ارب 50 کروڑ مالیت کا کاروبار ہوا۔

عارف حبیب کارپوریشن کے احسن محنتی کا کہنا تھا کہ سمینٹ، تیل اور فرٹیلائزر کے علاوہ 'بڑھتی ہوئی ٹیکسٹائل برآمدات اور وسیع ہوتی ترسیلات زر نے کاروبار کے عروج میں کلیدی کردار ادا کیا'۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایکس میں تیزی کے رجحان کے ساتھ کاروباری ہفتے کا اختتام

مارکیٹ میں 343 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جن میں سے 128 کے کاروبار میں تیزی، 197 میں کمی آئی۔

انجینئرنگ کا شعبہ سرفہرست رہا جس کے ایک کروڑ 73 لاکھ حصص کا کاروبار ہوا جبکہ ٹیکنالوجی اور فرٹیلائزر بالترتیب دوسرے اورتیسرے نمبر پر رہے۔

دوست اسٹیل لمیٹڈ ایک کروڑ 8 لاکھ حصص کے سرفہرست کمپنی تھی جبکہ ٹی آر جی لمیٹڈ 85 لاکھ حصص کے ساتھ دوسرے، اینگرو فرٹیلائزرکے 65 لاکھ حصص کا کاروبار ہوا جو تیسرے نمبر پر رہی، اٹک ریفائنری 43 لاکھ اور عائشہ اسٹیل 42 لاکھ حصص کے کاروبار کے ساتھ بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر رہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں