اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ محمد عرفان پر ڈومیسٹک کرکٹ کے دروازے کھل گئے اور انہوں نے قوم سے معافی مانگتے ہوئے مستقبل میں قومی ٹیم کیلئے فتح گر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

عرفان نے پاکستان سپر لیگ اسپاٹ فکسنگ کیس میں چارج شیٹ کا جواب دیتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کا اعتراف کیا تھا جس کے بعد ان پر ایک سال کی پابندی عائد کردی گئی تھی تاہم اس پابندی کے تحت بورڈ کی مقررہ شرائط پورا کرنے پر وہ کرکٹ کھیلنے کے اہل قرار دیے گئے تھے۔

حال ہی میں عرفان پر عائد پابندی کا خاتمہ ہوا جس کے بعد انہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں دوبارہ قدم رکھتے ہوئے بہترین کارکردگی دکھانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

واپڈا کی نمائندگی کرنے والے عرفان نے کہا کہ میں قوم سے معافی مانگتا ہوں اور وہ ملک کی بدنامی کا باعث بننے پر شرمندہ ہیں لیکن اب ساری توجہ کھیل پر مرکوز ہو گی۔

فاسٹ باؤلر نے چھ ماہ کی پابندی کو چھ سال کے برابر قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ قائد اعظم ٹرافی میں اچھا پرفارم کر کے قومی ٹیم میں دوبارہ جگہ بنائیں گے اور ورلڈ کپ سمیت عالمی مقابلوں میں شرکت کی خواہش ظاہر کی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں