کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں 11 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق اغوا کے بعد قتل ہونے والی بچی کی لاش سہراب گوٹھ پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع ایوب گوٹھ کی جھاڑیوں سے برآمد ہوئی۔

بچی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ہسپتال کی ایڈیشنل پولیس سرجن ڈاکٹر روحینہ حسان نے ڈان کو بتایا کہ بچی کو قتل سے قبل زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور اس کے بعد اسے گلا دبا کر قتل کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں 17 سالہ لڑکی ریپ کے بعد قتل

لاش میں برآمد ہونے کے وقت سڑنے کے آثار نمایاں تھے جس سے ظاہر ہوا کہ بچی کو کئی گھنٹے قبل قتل کرکے اس کی لاش سنسان جھاڑیوں میں پھینکی گئی۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ملیر راؤ انوار احمد نے کہا کہ بچی کو اغوا کے بعد کسی دوسرے علاقے میں قتل کیا گیا اور پھر اس کی لاش یہاں پھینکی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ بچی کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی اور پولیس اس کے اہلخانہ کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں