ہونڈا سوک ٹائپ آر 2018 فروخت کے لیے پیش

03 نومبر 2017
— فوٹو بشکریہ ہونڈا
— فوٹو بشکریہ ہونڈا

ہونڈا نے اپنی گاڑی سوک ٹائپ آر 2018 کو مختلف ممالک میں فروخت کے لیے پیش کردیا ہے۔

یہ نیا ماڈل لگ بھگ گزشتہ سال کی گاڑی جیسا ہی ہے ، تاہم اس میں ایل ای ڈی ہیڈ لائٹس کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ایپل کار پلے، اینڈرائیڈ آٹو اور تھری موڈ اڈیپٹو ڈمپرز دیئے گئے ہیں۔

اس گاڑی کے لیے 2.0 لیٹر آئی وی ٹیک ڈی ٹربو بیس انجن استعمال کیا گیا ہے جو کہ 306 ہارس پاور رکھتا ہے۔

مزید پڑھیں : ہونڈا سوک ایس آئی 2017 پہلی بار ٹربو انجن کے ساتھ

گاڑی میں رفتار کے چھ مینوئل موجود ہیں جس کا مقصد ایندھن کی بچت میں مدد دینا ہے۔

فوٹو بشکریہ ہونڈا
فوٹو بشکریہ ہونڈا

اس نئی سوک میں گزشتہ ماڈل کی طرح کمپری ہینسو ایرو ڈائنامک پیکج دیا گیا ہے جبکہ اس کی باہری باڈی کسی اسپورٹس کار سے مماثلت رکھتی ہے جس کا مقصد تیزرفتاری میں بھی اس کے استحکام کو برقرار رکھنا ہے۔

ہونڈا کے مطابق یہ شہر کے اندر 22 میل فی گیلن کا ایوریج دیتی ہے جبکہ ہائی وی پر 28 میل فی گیلن کا مائلیج ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہونڈا اکارڈ 2016 پاکستان میں فروخت کے لیے پیش

اس میں ہونڈا سینسنگ سسٹم اور سیمی آٹو میٹک ڈرائیونگ سسٹم کے ساتھ ہے جس کے لیے اڈاپٹو کروز کنٹرول کو بھی گاڑی کا حصہ بنایا گیا ہے۔

یعنی یہ گاڑی خودکار طور پر بریک اور رفتار بڑھانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ویسے یہ ہونڈا کی سب سے تیز اور طاقتور ترین سوک ماڈل ہے جسے کمپنی نے سب سے تیز رفتار اور منفرد قرار دیا ہے۔

اس کی قیمت 34 ہزار 100 ڈالرز (لگ بھگ 36 لاکھ پاکستانی روپے) رکھی گئی ہے، تاہم اس کی پاکستان میں آمد کب تک ہوتی ہے اور قیمت کیا ہوگی، اس کے بارے میں کچھ کہنا ممکن نہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں