ہونڈا نے سوک کے اسپورٹس ورژن ایس آئی 2017 ماڈل متعارف کرا دیا ہے جس میں پہلی بار ٹربو چارج انجن دیا گیا ہے۔

ہونڈا نے اپنے یوٹیوب چینیل پر اپنی نئی سوک سیڈان کے ماڈل کا اعلان کیا جس میں ٹربو چارج 1.5 لیٹر فور سلینڈ انجن دیا گیا ہے جو کہ 205 ہارس پاور اور 5700 آر پی ایم کے ساتھ ہے۔

سوک ایس آئی چھ اسپیڈ مینوئل کے ساتھ ہے اور بریکنگ سسٹمز نہیں دیا گیا تاکہ سلپ ہونے کی شرح کو محدود کیا جاسکے۔

اس کا ڈیزان سوک ہیچ بیک کے مقابلے میں زیادہ بہتر قرار دیا جارہا ہے جبکہ یہ ماضی کی ایس آئی کے مقابلے میں ہلکی اور زیادہ سخت جان ہے تاہم کمپنی نے ابھی اس کی وضاحت نہیں کی۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ اب تک تیار ہونے والی سب سے بہترین سوک ایس آئی ہے۔

اس کا اندرونی ڈیزائن ماضی جیسا ہی ہے یعنی فرنٹ اسپورٹ سیٹس، سات انچ کا ٹچ اسکرین آڈیو سسٹم جو کہ اسٹینڈرڈ ایپل کار پلے اور اینڈرائیڈ آٹو سے مطابقت رکھتا ہے، ڈوئل زون کلائمنٹ کنٹرول، رین سنسنگ وائپرز، فرنٹ سیٹ ہیٹرز اور ریموٹ انجن وغیرہ۔

ابھی تک کمپنی نے اس کی قیمت کا اعلان تو نہیں کیا مگر 20 سے 25 ہزار ڈالرز (20 سے 25 لاکھ پاکستانی روپے) کے درمیان ہوگی جسے باقاعدہ طور پر آئندہ ہفتے نیویارک آٹو شو میں متعارف کرایا جائے گا۔

کمپنی کی جانب سے اسے مئی میں مختلف ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ ہونڈا نےاب تک کی سب سے تیز رفتار ماڈل سوک ٹائپ آر 2017 عالمی سطح پر متعارف کرایا تھا۔

ہونڈا سوک ٹائپ آر 2017 کو جنیوا موٹر شو کے دوران متعارف کرایا گیا۔

کمپنی نے اس نئی ہونڈا سوک اب تک کی سب سے تیز رفتار اور منفرد گاڑی قرار دیا۔

کمپنی کے مطابق ' یہ سب سے تیز اور طاقتور ترین ہونڈا سوک کا ماڈل ہے جو کہ اس لائن کا ٹین جنریشن ورژن ہے'۔

اس گاڑی کے لیے 2.0 لیٹر آئی وی ٹیک ڈی ٹربو بیس انجن استعمال کیا گیا ہے جو کہ 306 ہارس پاور رکھتا ہے۔

اس گاڑی میں چیسز اور سپنشن کے حوالے سے کافی اپ گریڈز کیے گئے ہیں تاکہ یہ صارفین کی توقعات کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کرسکے۔

تبصرے (0) بند ہیں