اگر آپ طیارے میں سفر کررہے ہوں اور منزل پر پہنچ جائیں، مگر وہاں لینڈ ہونے کے باوجود کیا وجہ ہے کہ مسافروں کو کافی دیر تک بیٹھ کر انتظار کرنا پڑتا ہے؟

یعنی طیارے کے پہیے زمین پر لینڈ کرنے اور مسافروں کے باہر نکلنے کے درمیان کافی وقت ہوتا ہے اور کہیں جانے کی جلدی ہو تو یہ انتظار انتہائی ناگوار محسوس ہوتا ہے۔

مگر اس کی وجہ کیا ہے ؟ کیا آپ وہ جانتے ہیں؟

مزید پڑھیں : طیاروں کی رنگت سفید ہونے کی وجہ جانتے ہیں؟

درحقیقت طیارے کا عملہ دروازے کو بس ایسے ہی نہیں کھول سکتا بلکہ یہ ایک ایسا عمل ہے جس کے لیے جہاز کے اندر عملے اور باہر ائیرپورٹ کے اسٹاف کو کام کرنا ہوتا ہے۔

جب طیارے کا دروازہ کھل جاتا ہے تو پائلٹ انجن بند کرکے مخصوص لائٹ کو بند کرکے سرخ روشنی کے ذریعے زمینی عملے کو اشارہ کرتا ہے کہ اب طیارے تک رسائی محسوس ہے۔

اس اثناءمیں زمینی عملہ مخصوص سیڑھی کو لاکر طیارے کے دروازے کے ساتھ جوڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : طیارے کی فوڈ ٹرے کے نیچے یہ ہک کیوں ہوتا ہے؟

جب ایسا ہوجاتا ہے تو زمینی عملہ ہی دروازہ کھول دیتا ہے یا کیبین کریو کو اشارہ کرتا ہے کہ اب دروازہ کھولا جاسکتا ہے اور مسافروں کو باہر بھیجا جاسکتا ہے۔

تاہم اس عمل میں کسی کی وجہ سے بھی تاخیر ہوسکتی ہے یعنی جیٹ وے یا مخصوص سیڑھی کی مشینری میں مسئلہ ہوسکتا ہے یا اسے دروازے کے ساتھ جوڑنے کی کوشش میں دیر لگ سکتی ہے۔

لگ بھگ ہر ائیرپورٹ پر بیک وقت کئی طیارے پہنچتے ہیں اور زمینی عملے کے لیے سب کو ایک ساتھ سہولیات فراہم کرنا آسان نہیں ہوتا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں