بھارت کا ہائپرلوپ سسٹم کی تعمیر کا اعلان

19 فروری 2018
— فوٹو بشکریہ ہائپر ٹیکنالوجیز
— فوٹو بشکریہ ہائپر ٹیکنالوجیز

دنیا بھر میں تیز ترین ٹرین نظاموں پر کام ہورہا ہے اور اب اس میں بھارت کا بھی اضافہ ہوگیا ہے جس نے ہائپر لوپ نامی سسٹم کی تیاری کا اعلان کیا ہے۔

متعدد ممالک میں ہائپرلوپ کی تعمیر کے حوالے سے امکانات پر کام ہورہا ہے مگر اب تک کسی نے بھی اس کی حقیقی تعمیر کا اعلان نہیں کیا اور یہی وجہ ہے کہ بھارت کی جانب سے ایسا کیا جانا اہمیت رکھتا ہے کیونکہ اس نے ورکنگ ٹیسٹ ٹریک تعمیر کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں : کیپسول میں 800 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر

بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی اور ارب پتی سر رچرڈ برانسن نے شراکت داری سے ریاست مہاراشٹر ورجن ہائپر لوپ ون کی تعمیر کا اعلان کیا۔

یہ تیز ترین ریلوے نظام ممبئی اور پونے کے درمیان تعمیر کیا جائے گا ۔

اس وقت دونوں شہروں کے درمیان سو میل کے سفر کو ٹرین سے کیا جائے یا گاڑی سے، ساڑھے 3 گھنٹے لگتے ہیں، مگر ہائپرلوپ ون کی تعمیر کے بعد یہ فاصلہ 25 منٹ میں طے کیا جاسکے گا۔

یہ بھی پڑھیں : آواز کی رفتار سے سفر کرنے والی ٹرین

اس منصوبے سے ان دونوں شہروں کے درمیان مال برادر ٹرکوں کا ٹریفک بھی 25 فیصد تک کم ہوجائے گا۔

بھارتی حکومت کے مطابق چھ ماہ تک فزیبلیٹی رپورٹ تیار کی جائے گی اور اس کے بعد ٹیسٹ ٹریک کی تیاری کا کام شروع ہوجائے گا۔

یہ ٹیسٹ ٹریک تین سال کے اندر تعمیر کیا جائے گا یا یوں کہہ لیں کہ 2021 میں اس ٹریک پر سفر کی آزمائش شروع ہوجائے گی، جس کے بعد مزید تحقیقی کام اور ترقیاتی منصوبوں پر کام ہوگا اور عملی ٹریک 2028 تک تیار ہوجائے گا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

Imran Feb 19, 2018 10:52pm
This technology is in its R&D stage which means it does not exist commercially. Testing in 3 yrs is nothing but a joke!