اس بار بھی آسکر میں غلط فلم کو ایوارڈ دیا جائے گا؟

بہترین فلم کا ایوارڈ دینے کے لیے اس بار وارن بیٹی اور فائے ڈن اوے  کو مدعو کیا گیا ہے—فوٹو: ورائٹی
بہترین فلم کا ایوارڈ دینے کے لیے اس بار وارن بیٹی اور فائے ڈن اوے کو مدعو کیا گیا ہے—فوٹو: ورائٹی

فلمی دنیا کے سب سے اعلیٰ اعزاز سمجھے جانے والے ایوارڈ ’آسکرز‘ کا میلہ 4 مارچ کو لاس اینجلس میں سجے گا، جس کے لیے تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔

اس میلے کا دنیا کی تمام فلم انڈسٹری و میڈیا انڈسٹری کی شخصیات کو انتظار ہوتا ہے، کیوں کہ ہرکوئی جاننا اور دیکھنا چاہتا ہے کہ یہ اعلیٰ ترین ایوارڈ اس بار کون کون لے اڑا۔

لیکن اس بار 90 ویں آسکر ایوارڈز کی محفل سجنے سے قبل ہی کئی لوگوں کو یہ فکر لاحق ہوگئی ہے کہ کیا اس بار بھی تقریب میں غلطی سے کسی دوسری فلم کو ’بہترین فلم‘ کا ایوارڈ دیا جائے گا؟

لوگوں کہ یہ فکر اس لیے لاحق ہوگئی ہے کیوں کہ اس بار بھی تقریب میں ’بہترین فلم‘ کا ایوارڈ معروف ادکار وارن بیٹی اور فائے ڈن اوے پیش کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: اس بار کون آسکر ایوارڈ لے اڑے گا؟
—فوٹو: سی این این
—فوٹو: سی این این

چوں کہ 2017 میں منعقد ہونے والی آسکر تقریب میں ان حضرات نے غلطی سے جیتنے والی فلم کی ٹیم کے بجائے دوسری فلم کی ٹیم کو ایوارڈ کے لیے مدعو کیا تھا، اس لیے اس بار بھی خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ یہی غلطی دہرائیں گے۔

گزشتہ برس ان اداکاروں نے غلطی سے بہترین فلم کے فاتح کا اعلان کرتے ہوئے فلم ’لا لا لینڈ‘ کا نام لیا تھا، جب اسی فلم کی ٹیم ایوارڈ لینے پہنچی تو اسی فلم کے پروڈیوسر نے وضاحت کی کہ یہ ایوارڈ ان کی فلم نہیں بلکہ ’مون لائٹ‘ نے جیتا ہے، جس پر میزبانوں نے معزرت کی تھی۔

ٹی ایم زیڈ کے مطابق 4 مارچ 2018 کو ہونے والی آسکر تقریب میں ایک بار پھر وان بیٹی اور فائے ڈن اوے ہی ’بہترین فلم‘ کا ایوارڈ پیش کریں گے۔

مزید پڑھیں: آسکرز کی نامزدگیاں

رپورٹس کے مطابق اس بار کوئی غلطی نہ ہو اس لیے دونوں اداکار گزشتہ چند دن سے ریہرسل میں مصروف ہیں، تاہم لوگ پریشان ہیں کہ کہیں اس بار بھی غلطی سے ’بہترین فلم‘ کا ایوارڈ کسی دوسری فلم کو نہ دیا جائے۔

واضح رہے کہ آسکر ایوارڈز میں ’بہترین فلم، اداکار، ڈائریکٹر و اداکارہ سمیت 23 مختلف کیٹیگریز میں ایوارڈز دیے جاتے ہیں۔

اس بار ’بہترین فلم‘ کی کیٹیگری میں 9 فلموں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے، جن میں ’ کال می بائے یور نیم، ڈارکسٹ ہار، ڈنکرک، گیڈ آؤٹ، لیڈی برڈ، فینٹم تھریڈ، دی پوسٹ، دی شیپ آف واٹراور تھری بلبورڈز آؤٹ سائڈ ایبنگ مسوری‘ شامل ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں